چونیاں(نمائندہ جنگ)چونیاں کے نواحی گاؤں کندن موڑ میں سسرالیوں نے بہو کو جہیز میں 125 موٹرسائیکل نہ لانے پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ممتاز بی بی کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ سسرالیوں سے اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا کہ آپ کے گھر والوں نے جہیز میں ون ٹو فائیو موٹر سائیکل دینے کا وعدہ کیا تھا مگر سی ڈی سیونٹی موٹر سائیکل دے دی ۔اسی بنا پر گزشتہ روز گھر میں کافی جھگڑا ہوا ۔ناشتہ تیار کرنے کے دوران سسرالیوں کی طرف سے پچیس سالہ ممتاز بی بی کے جسم پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی گئی۔ آگ سے اس کا جسم 80 فیصد جل گیا ۔جب آگ لگی تو چیخو پکار سن کر لوگ اکھٹے ہوئے اورفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیاگیاجہاں طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہورمنتقل کر دیا گیا۔