• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ لال شہباز قلندر بم دھماکے کے سوگ میں آرٹس کونسل میں سرگرمیاں معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدرمحمد احمد شاہ نےدرگاہ لال شہباز قلندر میں ہونے والے خود کش دھماکے اور اس کے باعث معصوم انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرٹس کونسل کراچی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں آرٹس کونسل کراچی میں 16سے18فروری تک کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔انہوں شہداءکے لواحقین تعزیت اور اس دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام اور وجوہات کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے آرٹس کونسل کراچی میں آج17فروری کی شام اسلم اظہر، آغا ناصر اوربرہان الدین حسن کی یاد میں ایک ادبی ریفرنس منعقد ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تازہ ترین