کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے 39 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ کھلاڑی بدھ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ایمر جنگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ کیمپ کے اختتام پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی ٹریننگ قومی اکیڈمی کے کوچز کریں گے۔کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ امام الحق، صاحبزادہ فرحان خان، صہیب مقصود، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، سعد علی، عبدالرحمن مزمل، مہران ابراہیم،خوش دل شاہ، اکبر رحمن،حسین طلعت، اسرار اللہ، سرمد بھٹی، جنید علی، عمیر معسود، سیف اللہ بنگش، محمد عباس، میر حمزہ، صدف حسین، تابش خان، عاطف جبار، عثمان شنواری، احمد بشیر، غلام مدثر، ثمین گل، عزیز اللہ، فہیم اشرف، احمد جمال، عرفان اللہ شاہ، وقاص مسعود، محمد عرفان، عماد بٹ،محمد عرفان خان، کرامت علی، بلال آصف، کاشف بھٹی، حسن خان، ظفر گوہر اور شاہ زیب احمد، کیمپ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں کو دیکھیں گے۔