• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی بندر، حفاظتی بند ٹوٹنے سے 5 گوٹھوں میں سمندری پانی داخل

گھارو (نامہ نگار) کیٹی بندر کے قریب مورچھڈائی حفاظتی بند ٹوٹ جانے سے 5 سے زائد گوٹھ میں سمندری پانی داخل ہوگیا اطلاع کے باوجود انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب مورچھڈائی کے مقام پر قائم کیا گیا حفاظتی بند ٹوٹ جانے سے 5 سے زائد گوٹھ جن میں گوتحہ حاجی مور شولانی یار محمد شولانی آدم خاصخیلی حاجی میر شولانی شامل ہیں،مکمل طور پر زیر آب آگئےاور متاثرہ گوٹھوں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئےہیں، متاثرین کے مطابق بند ٹوٹنے کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ کو دی گئی مگر اب تک کسی نے خبر نہیں لی ہے اور سمندی لہروں کی وجہ سے مزید گوٹھوں کے ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے جبکہ دوسری جانب جاتی میں سمندر کے قریب بنائے گئے بچائو بند کو بااثر افراد کی جانب سے کٹ لگائے جانے کے خلاف سینکڑوں علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔ مکینوں حاجی عمر تھیم اللہ ڈنو تھیم اور حاجی یعقوب تھیم نے بتایا کہ اس مقام پر حکومت کی جانب سے سمندر کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پتھروں کی پچنگ کی گئی تھی مگر بااثر افراد کی جانب سے اسلحے کے زور پر بچائو بند کو کٹ دیکر اپنے تالاب اور نہریں بھر کر مچھلی کا شکار کرنا چاہتے ہیں اور اس کٹ پر مسلح افراد موجود ہیں جبکہ سمندر چڑھنے کی صورت میں اس کٹ سے ان علاقوں میں آباد سینکڑوں گوٹھوں کے ڈوب جانے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی کٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
تازہ ترین