راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں رکشہ ڈرائیورکوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،پیرودھائی پولیس کو محمدعرفان اللہ نے بتایاکہ اس کے والد50سالہ درویش خان رکشہ ڈرائیور تھے ،گذشتہ رات وہ معمول کے مطابق رات گئے گھرآئے اوربیٹھک میں جاسوئے کچھ دیربعدفائرنگ کی آوازسنائی دی میں نے اورمیری والدہ نے بیٹھک میں جاکردیکھاتو وہ دم توڑگئے۔