گھارو (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت نے گھارو میں گذشتہ 8 روز سے 2 کونسلروں سمیت 20 افراد کی جانب سے گھارو ٹاون کمیٹی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے خلاف جاری تا دم مرگ بھوک ہڑتال مذاکرات کے بعد ختم کر ادی۔ تفصیلات کے مطابق گھارو ٹاون کمیٹی کے 2کونسلروں اسد عمرانی اور محمد سعید سمیت 20 سے زائد افراد نے گھارو ٹاون کمیٹی میں ہونے والی لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن اور عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی عد م ادائیگی کے خلاف گذشتہ 8 روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی جس پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی قیادت کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی جس پر پی پی کے ضلعی صدر صادق میمن جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی محمود عالم شاہ حمید پنھور عبدالغنی بگھیاڑ دیگرساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے اور تمام شکایات کو سنا۔انھوں نے عارضی ملازمین کی تنخواہوں فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جبکہ دیگر معاملات بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی دونوں جانب سے اطمینان ہونے ضلعی قیادت نے کونسلروں سمیت دیگر بھوک ہڑتالیوں کو جوس پلا کر تا دم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرا دی ۔