• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسمانی لچک یا ربڑ!!چینی لڑکی کا حیرت انگیز مظاہرہ

Physical Flexibility Or Rubber Amazing Show Of Chinese Girl
ربڑ کی طرح جسمانی لچک کا مظاہرہ حقیقت میں تو نہیں پر کمپیوٹر کا کمال ضرور ہو سکتا ہے، لیکن جناب ایک چینی لڑکی نے اسے سچ کر دکھایا ہے۔

چین کے صوبےشانڈونگ سے تعلق رکھنے والی ’وانگ چو‘نامی حسینہ نے جسمانی لچک کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کرڈالا۔

بیس سالہ وانگ اپنے جسم کے جوڑ وں کو 180ڈگری کے زاویے پر موڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے ہاتھ پیر کو اس انداز میں موڑتی ہے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

چینی حسینہ کی اس حیرت انگیز صلاحیت پر دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُسکی مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔
تازہ ترین