• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت سپیشل پروفیشنل کوکنگ کورس شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا) پنجاب کے تحت سپیشل پروفیشنل کوکنگ کورس شروع ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ ٹیوٹا کے تحت گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین قاسم پور کالونی اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانیوال روڈ ملتان میں مردو خواتین کے لئے سپیشل پروفیشنل کوکنگ کورس شروع ہو گیا ہے ، کوکنگ کے ماہر 3سری لنکن شیف تربیت دے رہے ہیں ، کورس کا دورانیہ 6ماہ پر مشتمل ہے ،مجموعی طور پر 300مردو خواتین کوکنگ کورس کر رہے ہیں ،گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین قاسم پور کالونی میں 100خواتین کوکنگ کورس کر رہی ہیں جبکہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ خانیوال روڈ ملتان میں200 مردو خواتین پروفیشنل کوکنگ کی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔
تازہ ترین