کوئٹہ(پ ر)زیارت جمعیت علماء اسلام کے رہنماء آغا محمد سارنگزئی وسیم خان جہانگیر خان،وکیل احمد، جان گل، فیاض خان، کریم گل اور دیگر نے کہا ہے کہ ضلع زیارت کلی احمدون کے سول ہسپتال کی بلڈنگ کئی سال سے نامکمل ہے اور ٹھیکیدار اپنے تھرو ٹینڈر پاس کرکے چلا گیا انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا ہسپتال اور اتنی زیادہ آبادی کے باوجود مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال کی ایم بی بی ایس کئی ماہ سے غیر حاضر اور مریضوں کو اکثر علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیاگیا مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔