افغان فورسز نے مختلف صوبوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں اکیاون شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف آپریشن صوبہ فرح، قندھار، غزنی، ننگرہار سمیت دیگر صوبوں میں کیا گیا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے آپریشن میں دس فضائی حملے اور پینتالیس زمینی آپریشن کیے گئے، آپریشن میں بڑی تعداد میں ہتھیاراور اسلحہ و بارود بھی تباہ کیا گیا۔