کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جو ہر سے ایک شخص کی 5روز پرانی لاش ملی ،کورنگی میں کھیل کے دوران بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی 5روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعدجناح اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے اور حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہو تا ہے البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آئے گی ،زمان ٹائون کے علاقے کورنگی ریاض چوک کے قریب کھیل کے دوران ایک بچہ گٹر میں گرگیا جس کو فوری طور پر نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 6سالہ ابراہیم ولد آصف بیگ کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا۔