• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجالس محرم میں شرکت اتحا د بین مسلمین کے پیغام کو عام کرنا ہے،عامر خان

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نیر عامر خان ،رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن ،میئر کر اچی وسیم اختر ،وائس چیئر مین بلد یہ شر قی عبد لر ؤف اورعلما ء کمیٹی کے ہمر اہ نشتر پا رک میں منعقد ہو نے والی مر کز ی مجلس میں شر کت کی ، اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنو نیر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے مجالس محرم  میں  شرکت  اتحا د بین مسلمین کے پیغام کو عام کر رہی ہے اس سلسلے میں ہما ری کو شش ہمیشہ با رآور ثا بت ہو ئی اور امن وامان کے قیام میں ہم نے عملی وکلیدی کردار ادا کیا ہے بعد ازں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے عامرخان نے کہا کہ  اس مقدس مہینے میں تمام اختلا فات بھلا کر ہمیں مل جل کر چلنا چائیے انہو ں نے اس امر کا یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان مجا لس عزاء اور جلوسوں کی نگر انی کا عمل جا ری رکھے گی ۔انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نا پسنددیدہ عنا صر اور شر پسند وں پر نظر رکھیں تا کہ ہم کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچ سکے ۔ 

تازہ ترین