• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سیاست اور معاشرے میں یرقان ہیں، پی پی رہنما

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران سیاست اور معاشرے میں یرقان ہیں،عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہوئی تو عمران خان جیل جائیں گے، عمران نیازی کی طالبان سے لنک کوئی راز کی بات نہیں،جو شخص اپنا گھر نہیں سنبھال سکا ملک کا کیا حال کریگا ۔ان خیالات کا اظہار بدھ کو پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل نیئر حسین بخاری،سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر عاجز دھامرا نے اپنے بیانات میں کیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے،عمران نیازی عائشہ گلالئی کے الزامات کا جواب دیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ عمران نیازی خیبر پختون خوا سے فرار ہو چکے، عمران نیازی پختون کے خون پر پل رہے ہیں،عمران نیازی خود خوشحال پختون خوا کنگال ہو چکا،اخلاقیات کا لفظ نیازی کی ڈکشنری میں نہیں، عمران نیازی طوطے کی رٹی رٹائی باتیں دھراتے ہیں۔
تازہ ترین