• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا کے وال گرینز میں ایک مسلح شخص اس وقت واپس لوٹ گیا جب کائونٹر پر موجود کیشیئر نے اس کی مانگ پوری کرنے بجائے اسے گھورنا شروع کردیا۔

بروورڈ کائونٹی پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر ایک مسلح شخص لال رنگ کی ہوڈی پہنے ہوئے فلوریڈا وال گرینز میں داخل ہوا۔

کائونٹر پر موجود کیشیئر نے مسلح شخص کے ہاتھ میں موجود پستول دیکھ کر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیااور خاموشی سے لٹیرے کو تکنے لگا۔

لٹیرے نے چند ٹافیاں ہاتھوں میں لیں اور کیشیئر سے پیسے مانگنے لگا لیکن کیشیئر پیسے دینے کے بجائے اس شخص کو گھورنے لگا۔

چند ہی لمحوں بعد وہ لٹیرا صرف چند ٹافیاں لئے وال گرینز سے رفو چکر ہوگیا۔

تازہ ترین