• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور،ٹرک کی کار کو ٹکر ،3ایف سی اہلکار جاں بحق ،3زخمی

ملتان (نمائندگان) راجن پور میں ٹرک کی کار کو ٹکر ،3ایف سی اہلکار جاں بحق ،3زخمی ہوگئے بہاولپور میں ٹریلر نے بہن بھائی کچل دیئےجتوئی اوررحیم یار خان میں 2افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق راجن پور شاہوالی کے قریب انڈس ہائی وے پر ایف سی کے ملازمین اسسٹنٹ کراچی سے اسلام آباد کی طرف جارہے تھے بنگیانی موڑ کے قریب پہنچے تو کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے تین ایف سی اہلکار اسسٹنٹ صوبیدار محمد اسلم نائیک حوالدار عمر علی اور حسن علی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ایف سی اہلکار کے پی کے کے رہائشی تھے علاوہ ازیں بہاول پور ملتان روڈسمال انڈسٹریل ایریا فلائی اوورکے قریب ٹریلر نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پرسوار تھانہ سٹی لودھراں فرنٹ ڈیسک میں تعینات اسسٹنٹ آسیہ بی بی سکنہ کوٹھا اتیرا کا حقیقی بھائی 18سالہ محمد آصف اور 14 سالہ بہن سعدیہ موقع پر جاں بحق ہوگئےدریں اثنا جتوئی چوک پرمٹ پاسکو گودام کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں محمد عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2افراد ساجد اور شہزاد شدید زخمی ہوگئے ادھر رحیم یارخان میں حساس ادارے کے اہلکار شاہد اقبال اور محمد زمان موٹر سائیکل پر چوک بہادر پور سے شہر کی جانب آرہے تھے کہ شہباز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے دونو ں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں خوشاب سے تعلق رکھنے والا شاہد اقبال دم توڑگیا جبکہ س محمد زمان شدید زخمی ہوگیا ۔
تازہ ترین