• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گودام میں لگی آگ پر 8گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Karachi Warehouse Fire Exinguished After 8 Hours

کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی پر کورئیر کمپنی کے گودام میں لگی آگ 8گھنٹے بعد بجھا دی گئی، فائر بریگیڈ کی 12گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائرٹینڈرز طلب کئے گئے تھے جبکہ آگ لگنے سے گودام کے 2 شیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف فائر افسر تحسین احمد صدیقی نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع دیر سے دی گئی، جس کی وجہ سے آگ نے کافی بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگ سے گودام کے2 شیڈ مکمل طور پر جل گئے جبکہ شیڈز میں میڈیکل، کاسمیٹکس اور دیگر سامان موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنےکی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ریسکیو اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

تازہ ترین