لاہور (آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنےکہاہےکہ پارٹی کاسوشل میڈیا کنونشن 26دسمبرکوماڈل ٹاؤن میں ہوگا‘نوازشریف سوشل میڈیاٹیم سےخطاب کرینگے۔اتوار کوٹوئٹرپرایک بیان میں مریم نوازنےکہاکہ نوازشریف کاپارٹی کی سوشل میڈیاٹیم سےملاقات کاارادہ ہے‘سوشل میڈیا کنونشن 26دسمبرکوپارٹی کےمرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ مریم نواز نےکہاکہ میری گزارش پرنوازشریف سوشل میڈ یاٹیم سےملاقات کرینگے‘کنونشن کامقصد پی ایم ایل(ن) کی سوشل میڈیاٹیم کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔