• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسے عوام پلس کردیں، اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، مریم نواز

No Body Can Minus Those Who Plused By People Maryam Nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کو عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، تختہ الٹنے والے آمروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

Maryam-Nawaz222

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں سے ڈرتے ہیں کیوں کہ یہ جس نظریے کو لے کر چل رہے ہیں وہ نظریہ نوازشریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کے اشارے پر ناچنےوالے نہیں ہو سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ منتخب وزیراعظم پر حملہ ہر ووٹ دینے والے پر حملہ ہوتا ہے، نوازشریف پر حملے اسلئے ہوتے ہیں کیونکہ وہ بھی ایک نظریے کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی استعمال ہورہا ہے اور کوئی استعمال کررہا ہے، اسی لیے پاناما اور اقامے کا ڈراما رچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب حکومتوں کے تختے الٹنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، عوامی نمائندوں کو جلاوطن کرنے والا خود جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہے۔

 

تازہ ترین