لاہور(مانیٹر نگ سیل)نواز شریف کی صاحبزادی امریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہورہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے ایک بار پھر حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نواز نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کا ایک ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہورہی ہے۔