• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج مخالف بیان،مریم نواز اور سعد رفیق کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(نیوز ایجنسی )لاہور کی مقامی عدالت نے پاک فوج مخالف بیان دینے پر وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق اور (ن) لیگ کی رہنماءمریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں خواجہ سعد رفیق کے فوج مخالف بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
تازہ ترین