• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی زینب کے قتل پر پی ٹی آئی وومن ونگ سراپااحتجاج

قصور سے تعلق رکھنے والی ننھی پری زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف جہاں پاکستان بھر میں احتجاجی لہر جاری ہے وہیں پی ٹی آئی کے وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی بڑے پیمانے پر آواز بلند کی ہے۔

کراچی پریس کلب میں وومن ونگ کی صدرصائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ’زینب قصور ہی نہیں پورے پاکستان کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ پورے پاکستان کےلیے دکھ کا باعث بنا ہے۔ جب تک اس غم کا مداوہ نہ ہوگا پی ٹی آئی کا وومن ونگ چین سے نہیں بیٹھے گا۔‘

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین کے ہمراہ احتجاج کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک اس قسم کےواقعات کا سخت نوٹس نہیں جاتا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

پی ٹی آئی گونگی بہری حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ زینب جیسی بے شمار بچیوں کو آج تک انصاف نہیں ملا۔ کتنے ہی ملزمان ہیں جو گھناؤنے جرم کرکے بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان کی آزادی ملزمان اور مجرموں کے حوصلے بڑھانے کا سبب ہے۔

تازہ ترین