لاہور (کرائم رپورٹر) شادی کی تقریب میں قتل ہونیوالے ایم این اے کے بھتیجے عمران شفیع کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلیم عرف اچھا اور اس کے ساتھی کو مبینہ طور کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا جن کو لینے کیلئے پولیس کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔تاہم اس سلسلے میں جب پولیس ذرائع سے رابطہ کیا گیا ، تو انہوں نے ان گرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔