• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جیب میں پیاز رکھنے سے ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکتا ہے؟

فوٹو ایڈیٹڈ
فوٹو ایڈیٹڈ

ملک بھر میں گرمی کی آمد آمد ہے جبکہ پاکستان کا معاشی حب، شہر کراچی آج کل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

موسمِ گرما کے دوران پیاز ایک ایسا سپر فوڈ ہے جسے ناصرف بطور سلاد کھانے بلکہ اس اپنے پاس جیب میں رکھنے سے بھی متاثر کن فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسمِ گرما میں جسم کو ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو گرمی کی شدت کو کم کر سکیں اور ہائیڈریشن کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور منرلز بھی مہیا کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر بہت سے پھل فروٹس اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ پیاز بھی ایک ایسی غذا ہے جسے کچا یا پکا کر کھانے سے بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق پیاز میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، انسانی جسم کے لیے مطلوبہ وٹامنز خصوصاً وٹامن سی اور وٹامن بی پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین پیاز کے بطور سلاد استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

پیاز کو جیب میں رکھنے کی روایت اور فوائد

موسمِ گرما کے آتے ہی جہاں باہر نکلنے کے دوران ساتھ میں پانی کی بوتل، صافہ (کندھے پر رکھا جانے والا سادہ کپڑا) اور چھتریاں رکھی جاتی ہیں وہیں ایک پرانی روایت یہ بھی ہے کہ ملک کے گرم ترین علاقوں میں رہنے والے ضعیف اور بزرگ افراد باہر کام کے لیے جانے والوں کو پیاز جیب میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

’اردو ڈاٹ جیو ڈاٹ ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت پیاز کا پاس ہونا جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی گرمی کو جذب کر لیتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس کوئیرسیٹن (quercetin) پسینے کے عمل کو تیز کر دیتے ہفں، یوں کہیں کہ پیاز گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کی خاصیت رکھتی ہے، اس میں موجود متعدد مادے جسم کے درجۂ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

دوسری جانب پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس گرمیوں کے عام مسائل مثلاً الرجی اور سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

صحت سے مزید