• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لائبہ نعمان
لائبہ نعمان | 13 مارچ ، 2018

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو


70اور 80کی دہائی کی مشہور اداکارہ زینت امان،جنہوں نے فین کے دلوں پر طویل عرصے تک راج کیا مگر اتنی ہی مشکلات بھری ان کی نجی زندگی گزری ۔

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

زینت کی اتار چڑھائو سے بھری زندگی کا آغاز تب ہوا ،جب زینت بالی ووڈ میں کامیابی کی بلندیوں کو چھورہی تھیں اور ان کو ابھرتے ہوئے فنکارسنجے خان سے محبت ہوگئی۔سنجے خان ،فیروز خان کی طرح بالی ووڈ میں ہٹ تو نہیں ہوئے لیکن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ضرور ہوئے۔

زینت اور سنجے کی ملاقات فلم ’’عبداللہ ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی جس کو سنجے ہی ڈائریکٹ کر رہے تھےاور یہیں پرزینت سنجے کو دل دے بیٹھیں ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ سنجے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ پیار کب کسی کی سنتا ہے.

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

زینت اور سنجے ایک دوسرے کی محبت میں کھوچکے تھے،یہ لگائو اور پیار اتنا بڑھا کہ دونوں نے 30 دسمبر 1978ء کو ہوٹل میں شادی کرلی، مگر یہ بات چھپ نہ سکی۔اس شادی سے سنجے نے ہمیشہ انکار کیا جبکہ زینت نے کئی سالوں بعد اس شادی کا اقرار کیا ،ایک انٹرویومیں زینت کا کہنا تھا کہ ’’میں اس وقت اپنے جذبات کے آگے بہت کمزور ہوگئی تھی وہ بس کچھ دنوں کا پاگل پن تھا‘‘

اور پھر سال 1980ء کی ایسی شام آئی جس نے ان دونوں کے بیچ سب کچھ بدل دیا۔زینت لاناولا میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ تب ہی زینت کو سنجے کی کال آئی اور انہوں نے زینت کو واپس ممبئی بلایا فلم ’’عبداللہ ‘‘ کے گانے کو پھر سے شوٹ کرنے کے لیے ،زینت بہت مصروف ہونے کے باوجود ممبئی آگئی ۔

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

ممبئ میں زینت ،سنجے سے ایک پارٹی میں ملی جس میں سنجے نشے میں دھت تھے،سنجے نے زینت پر کئی الزامات لگائے اور ان کو مارنا شروع کردیا لوگو ں کے روکنے پر سنجے کی مار پیٹ رکی ،زینت کو اسپتا ل لے جایا گیا ان کو کئی شوٹیں آئیں ،زینت نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی لیکن اس کے بعد سنجے اور زینت کا رشتہ مکمل طور ہر ٹوٹ گیا۔

اس دردناک واقعے کےبارے میں بات کرتے ہوئے زینت نے کہا ’’میں نے اس حادثہ کو دل سے نکال دیا، میرے لیے وہ کبھی ہوا ہی نہیںنہ ہی میں اس بارے میں سوچتی ہوں اور نہ ہی اس بارے میں بات کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ آگے بڑھنے کا آسان طریقہ ہے ،میں نے ہمیشہ اپنے دل کو دماغ پر حاوی ہونے دیا ہےپر اگر میں پیچھے جاکر چیزوں کو بدل سکتی تو میں اپنی ماں کی سنتی اور ان کے کہے پر چلتی۔

اس حادثہ کے بعدزینت ٹوٹ چکی تھیں ایسے وقت میں ان کو کسی سہارےیا کسی دوست کی ضرورت تھی اور تبھی زینت کی زندگی میں مظہرخان آئے۔

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

مظہر نئے نئے فلموں میں آئے تھے جبکہ زینت کا ان سے کوئی مقابلہ ہی نہیں تھااسی لیے سال 1985 ءمیں زینت کے مظہر سے شادی کے فیصلے پر نہ صرف ان کے فینز بلکہ ان کی والدہ بھی چونک گئی تھیں۔

سالوں بعد اپنی اس شادی کےبارے پر زینت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہم زندگی میں کبھی کبھی کچھ چیزوں کے لیے تیار ہوجاتے ہیں ،کچھ بدلائو کے لیے اور اس وقت ہماری زندگی میں جو بھی انسان آتا ہے آپ اس کو اپنی ضرورتوں میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

اپنی خاص دوست سیمی اگروال کے شو میں زینت نے سالوں کی چپکی توڑی، انہوںنے کہا کہ ’’ سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس وقت مجھے ایک فیملی چاہیے تھی اور مظہر جب میری زندگی میں آئے تو مجھے ایسا لگا کہ شاید کو ئی ہے جو میرا ہے اب۔‘‘

جب زینت سے پوچھا گیا کہ آپ کی اور مظہر کی زندگی میں غلط کیا ہوا تو زینت کا کہنا تھا کہ’’ مظہر شادی کے بعد بالکل بدل گئے تھے ، میں نے ان کے لیےاپنا فلمی کیریئرچھوڑ دیا اور اپنی زندگی مظہر اور بچوں کے لیے وقف کردی لیکن تب بھی مظہر میرے نہ ہوسکے اور 5 سال کی اس کوشش کے بعد میں الگ ہوگئی کیونکہ اگر میں اس وقت الگ نہ ہوتی تو شاید مرجاتی‘‘

زینت امان کی زندگی کے اتار چڑھائو

مظہر زینت پر تشدد بھی کرتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ زینت کی سیدھی آنکھ کے اوپر جو نشان ہے وہ مظہر کے تشدد کی وجہ سے آیا ۔

زینت کی زندگی کی داستان ہر انسان کی آنکھ نم کردے، لیکن زینت کافی ہمت والی تھیں، انہوں نے اپنی نجی زندگی کی مشکلات کے باوجودہر امتحان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔