دبئی میں کر وڑوں پھو لو ں سے مہکتا دنیا کا سب سے بڑ ا با غ ایک بار پھر عوام کے لیے کھو ل دیا گیا ۔
رنگ بکھیرتے اورخوشبو پھیلا تے پھول ہر جگہ کو خوبصورت بنادیتے ہیں اور جب پانچ کر وڑسے زائد پھول ایک سا تھ لہرائیں تو ذرا سو چئے کیا نظا رہ ہو گا ۔
دبئی میں رنگوں اور خوشبوؤ ں سے بھرے’’مائریکل گارڈن ‘‘نامی دنیا کا سب سے بڑا با غ نئے سرے سے تزئین و آرائش کے بعد مسلسل ساتویں سال عوام کے لیے کھو ل دیا گیا ہے۔
72ہزار کلو میٹر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے اس با غ میں پھولوں سے خوبصورت اور منفرد مجسمے،بار ہ دریاں تخلیق کر کے ایسی آرا ئش کی گئی جس نے با غ کی خوبصو رتی میں چا ر چاند لگا دیئے ہیں ۔
دنیا کے اس سب سے بڑ ے با غ میں ایک کلومیٹر طویل دیوار کو ہزاروں پھو لوں سے سجا یا گیاہے ۔