آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز
لائبہ نعمان
لائبہ نعمان | 21 مارچ ، 2018

ّآتی کیا کھنڈالہ۔۔۔۔ارے گھومنگے پھرینگے عیش کرینگے اور کیا۔۔۔!


گندمی رنگت ، چھوٹا قد مگر پُرکشش حسن کی مالک’رانی‘۔۔۔۔’’رانی مکھر جی‘‘ آج اپنا 40 واں جنم دن منا رہی ہیں۔ رانی مکھرجی21 مارچ 1978ء کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔رانی کا تعلق بالی ووڈ کے مشہور فلمی گھرانے سے ہے ۔ ان کی خالہ نوتن اور تنوجہ اپنے دور کی مشہور اداکارائیں تھیں ۔ جبکہ ان کی دو کزنز کاجل اور ان کی چھوٹی بہن تنیشا نے بھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ّآتی کیا کھنڈالہ۔۔۔۔ارے گھومنگے پھرینگے عیش کرینگے اور کیا۔۔۔!

رانی نےاپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997ء میں’’ راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیامگر را نی کو بالی ووڈ میں شناخت فلم’’ کچھ کچھ ہوتاہے‘‘ سے ملی اور اس کے بعد اس خوبرواداکارہ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔اس فلم کے بعد رانی مکھرجی کوکئی فلموں کی پیش کش ہوئیں اورانہیں بالی وڈ ہدایت کاروں کی پسندیدہ ہیروئین قرار دیا جانے لگااور واقعی اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی رانی بن گئیں۔

رانی مکھر جی نے جب بالی ووڈ میں قدم رکھا تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ چھوٹے قد اور منفرد آواز رکھنے والی یہ لڑکی ایک ایسے مقام پر پہنچ جائے گی جہاں پہنچنے کے لیے کروڑوں لوگ آنکھوں میں خواب بسائے ہوتے ہیں۔

رانی نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’’کوئی مل گیا‘‘، ’’ساتھیا ‘‘، ’’ ہم تم‘‘، ’’غلام‘‘،’’پہیلی ‘‘، ’’کبھی الوداع نہ کہنا ‘‘ ، ’’ چوری چوری‘‘ ،’’ہر دل جو پیار کرے گا ‘‘، ’’بلیک ‘‘اور کئی دیگر فلمیں شامل ہیں ۔

رانی مکھرجی نے بالی ووڈ کے تقریباً تمام کامیاب ہیروز کے ساتھ کام کیا۔آپ کو بتاتے چلے کہ ان کی اداکار عامر خان کے ساتھ فلم’’غلام ‘‘کو باکس آفس پر بے حد کامیابی ملی جس کے گیت ’’آتی کیا کھنڈالہ ‘‘کو اتنی شہرت ملی کہ رانی کو’’ کھنڈالہ گرل‘‘ کے نام سے نئی شناخت ملی ۔رانی ہر کردار میں یوں ڈھل جاتی مانو ان کے لیے ہی وہ کردار بنا ہو۔رانی نے اپنی اداکاری سے ہنسایا بھی اور رلایا بھی اور اپنی انہی جان دار اداکاری کی وجہ سے سات فلم فئیر ایورڈز سمیت کئی ملکی غیر ملکی ایورڈز بھی اپنے نام کیے۔

رانی کی آواز پر اعتراض کرنے والے لوگوں کے لیے یہ بات حیران کن ہوگی کہ اداکاری کرنے سے پہلے رانی گلوکاری بھی کرچکی ہیں۔

ّآتی کیا کھنڈالہ۔۔۔۔ارے گھومنگے پھرینگے عیش کرینگے اور کیا۔۔۔!
رانی اور ان کے شوہر ادیتیہ چوپڑا 

سپر ہٹ فلمیں دینے والی رانی نے 2014 میں ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔بیٹی کی پیدائش کے بعدرانی نے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے کنارہ کرلیا تھا مگر اب وہ فلم ’’ہچکی ‘‘اور’’ زیرو‘‘ سے پھر بالی ووڈ میں اینٹری دی ہے۔

مگر اب کی بار دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کی آنے والی فلمیں باکس آفس پر کتنا نام،دام اور شان بنانے میں کامیاب رہتی ہیں۔