• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ میں جرمنی سے الیکٹریسٹی میں BE کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ سے مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ جرمنی میں یہ کرنا آسان ہے یا مشکل؟ میرے والد صاحب کہتے ہیں کہ جرمنی کا لائف اسٹائل پاکستان کے مقابلے میں بہت مشکل ہے۔ لیکن میں ذاتی طور پر تبدیلی چاہتا ہوں۔ کہ کچھ نیا ہونا چاہئے۔ جرمنی میں مطالعے کے مقصد اور کام اور زندگی کے لئے مجھے کچھ مشورہ دیں۔ آپ کا مخلص۔ شکریہ (علی رضا میمن۔کراچی)
ج۔ محترم علی رضا، دنیا بھر میں کہیں بھی پڑھنے کیلئے سخت محنت، عزم اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح جرمنی میں بھی بہت سے چیلنجز موجود ہیں۔خاص طور پر جرمن زبان سیکھے بغیر آپ الیکٹرک کی ڈگری نہیں کر سکیں گے جس میں آپ کرنا چاہتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ آپ نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کافی تحقیق کی ہوگی اور آپ سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک مطالعہ کرنے کیلئے سرمائے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کے والد صحیح کہہ رہے ہیں۔جرمنی کی زندگی مشکل ہے پاکستان کے مقابلے میں ۔یا اگر آپ اپنے آپ کو اچھی طرح سے منظم کرتے ہیں اور محنت کرتے ہیں توآپ کو کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔
س۔محترم عابدی صاحب، میں نے حال ہی میں اریڈ زراعت یونیورسٹی راولپنڈی سے بائیو کیمسٹری میں اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کی ہے۔میں پیمز اسلام آباد میں2مہینے سے کیمیائی پیتھالوجی لیب میں انٹرنی کے طور پر کام کررہا ہوں۔ میں فارنک سائنس میں دلچسپی رکھتا ہوں اور میں جاننا چاہتا ہوں کہ سائنس کے اس شعبہ میں بائیو کیمسٹ کے لئے کیریئر کے مواقع موجود ہیں؟ نہ صرف یہ بلکہ میں اپنی فیلڈ سے متعلق ہر طرح کے مواقع کے بارے میں بھی جاننا چاہتا ہوں۔میں آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں اور میں بہت شکر گزار ہوں گا۔ (نور بتین۔اسلام آباد)
ج۔ ڈیئر نوربتین، ہاں آپ ٹھیک کہتی ہیں۔ فارانزک سائنس ایک بہت وسیع اور ابھرتا ہوا مضمون ہے۔ خاص طور پر اس کو جرائم کی تحقیقات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فارنزک اور پیتھالوجی میں مہارت کے ساتھ حیاتیاتی ماہرین کے لئے پاکستان اور بیرون ملک دونوں میں اس کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ میں آپ کو کچھ اور تحقیق کرنے کے لئے مشورہ دونگا اور اس مضمون کو جانیں جو آپ کے دل کے قریب ہے یا اس مضمون کو جو آپ محسوس کرتے ہیں کہ بائیو کیمسٹری کی فیلڈ میں جانے سے زیادہ اچھا اور آپ کیلئے موضوع ترین ہے۔
س۔ سلام عابدی صاحب، میں حیدرآباد اے پی ایس کا طالب علم ہوں۔ میں نے گزشتہ سال اپنا O'Level پاس کیا ہے اور اب میں فیڈرل بورڈ طبیعات کے پہلے سال میں ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے میڈیکل یا قانون کی ڈگری کرنی چاہئے۔ کیونکہ میں قانون میں دلچسپی رکھتی ہوں۔میں قانون کی ڈگری کرنے کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔ مجھے قانون کی ڈگری کیلئے کوئی بہترین ملک بتائیں۔ پاکستان میں لڑکیوں کے لئے قانون کا کیا اسکوپ ہے؟ اور قانون کا مطالعہ کرنے کے بعد سی ایس ایس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ اس حوالے سے میری رہنمائی فرمائیں میں آپ کی ممنون و مشکور رہوں گی۔ (صبا خان ۔ حیدر آباد)
ج۔ محترمہ صبا، آپ نے کئی سوالات پوچھے ہیں جو ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ طبی سائنسدان وکیل بننے کے لئے نہیں ہے اور وکیل کو بائیولوجی ماہر نہیں ہونا چاہئے۔ کورس کا انتخاب آپ کا ہے کیونکہ دونوں شعبوں میں ترقی کے بہت مواقع ہیں۔ خاتون وکلا اور جو قانون کی تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ پاکستان اور بیرون ملک کے معزز جج بن گئے ہیں۔ ایک بار جب آپ نے اپنی قانون کی تعلیم مکمل کر لی تو آپ یقیناً سی ایس ایس میں پیش نظر آئیں گے جس کے ذریعے سے آپ عدلیہ کے شعبے کو منتخب کرسکتے ہیںاس میں خواتین کیلئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔
(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین