
ترقی یافتہ اور جدید شہر دبئی میں چند ایسے مقامات ہیں جہاں کی سیر کرنے والے اسے طویل عرصے تک یاد رکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی خواہش رکھنے والے سیّاحوں کے لیے دبئی کی چند ایسی جگہوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں آپ کم سےرقم میں اپنے سفر کو یادگار بناسکتے ہیں۔
آئیے ان مقامات کی سیر کرتے ہیں۔
دبئی فریم
آپ دبئی میں لگے دنیا کے سب سے بڑے فریم کا صرف 50 درہم میں دورہ کرکے دبئی کی حقیقی خوبصورتی کو 150 میٹر کی بلندی سے شیشے کے بنے فرش پرچہل قدمی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
دبئی سفاری پارک
جانوروں سے محبت کرنے والے افراد دبئی سفاری پارک میں رکھے ڈھائی ہزار سے زائد مختلف اقسام کے جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں۔
مریکل گارڈن
دبئی میں بنایا گیا انوکھا پارک ہے جو دیگر باغیچوں سے منفرد ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پھولوں سے بنائے گئے کئی چیزوں کے مجسمے جو رکھے گئے ہیں۔
اس حیرت انگیز پارک میں صرف 45 درہم میں سیرکے لیے جاسکتے ہیں۔
گلوبل ولیج
دبئی میں واقع گلوبل ولیج میں آپ ساری دنیا دیکھ سکتے ہیں‘ سیّاحوں کے لیے اس جگہ پر پانی کی منصوعی نہر بھی بنائی گئی ہے۔
جس میں کشتی کے ذریعے سفر بھی کیا جاسکتا ہےاور 15 درہم میں گلوبل ولیج میں میوزک کنسرٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دبئی میوزیم
1787میں دبئی کریک کے جنوب میں تعمیر کیے گئے قلعے کو دبئی میوزیم میں تبدیل کردیا ہے۔
گر آپ دبئی کی تاریخ سے واقف ہونا چاہتے ہیں تو صرف 2 درہم میں قلعے میں تعمیرکردہ میوزیم کا دورہ کرکے بغیر کسی نصابی کتب کے دبئی کا تاریخی سبق حاصل کریں۔
دبئی واٹر کینال
دبئی کے واٹر کینال میں سیّاح صرف25 درہم میں عربوں کی روایتی ’ابرا‘ نامی کشتی کی سیر کرکے اپنے سفر کو مزید یادگار بناسکتے ہیں۔
یہ کشتی زمانہ قدیم سے اس خطے میں نقل و حمل کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور آج بھی دبئی کے ثفافت کا حصہ ہے۔
دبئی فاؤنٹین
دبئی مال میں بنائے گئے دبئی فاؤنٹین کا نظارہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، جو سیّاحوں کے سفر کو مزید شاندار بناتا ہے۔
فاؤنٹین پول کے درمیان میں لگایا گیا گھومنے والا فوارہ اپنے دیکھنے والوں کے دلوں کو اور لبھاتا ہے۔