• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مدیحہ بتول
مدیحہ بتول | 01 اپریل ، 2018

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

ایسٹر کے تہوار سے جُڑی سب سے دلچسپ روایت’ ایسٹر ایگز‘ اور ’ ایسٹربنی ‘کی ہے۔

ایسٹر پربچے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ انڈوں کو قوس و قزاح کے رنگوں میں رنگ دیتے ہیںجس کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈوں کا آپس میں تعلق کیا ہے؟

ایسٹر پرانڈوں اور خرگوش کی روایات کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے اور ان کا ذکر مسیحی برادری کی مقدس کتاب انجیل میں بھی نہیں ملتامگرصدی در صدی ایسٹرسے جڑی یہ روایات پروان چڑھتی گئی۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

کہا جاتا ہے کہ’ ایسٹر بنی‘ جرمن تارکین وطن کی جانب سے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، اسی طرح انڈوں پر سجاوٹ کا آغاز17 ویں صدی میں جرمنی سے ہی ہوا تھا اور دو سو سال گزر جانے کے بعد بھی یہ روایت آج تک زندہ ہے۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

جرمن معاشرے میں انڈے ایک خاص مقام اور اہمیت کے حامل ہیں۔ ایسٹر گزر جانے کے بعد بھی جرمن شہری پورا سال ناشتے سے لے کر ڈیکوریشن تک انڈوں کو مختلف طرح سے استعمال میں لاتے رہتے ہیں۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

خرگوشوں اور انڈوں کا آپس میں بھی بظاہر کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہر سال ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پینٹ کئےہوئےانڈے اور خرگوش نما تصویریں منظر عام پر آتی ہیں۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

تصاویر میں پینٹ کئے ہوئے انڈے دیتے خرگوش دکھائے جاتے ہیں ، کہیں انڈوں سے بھری ٹوکری لئے خرگوش دکھائی دیتے ہیںمگر کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ انڈےا ور خرگوش ایسٹر کا حصہ کیسے بنے۔

ایسٹر، خرگوش اور انڈے

ایسٹر کے جشن کے موقع پر انڈوں کو بچوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور’ ایسٹر ہنٹ ‘کے نام سے انڈوں سے مختلف طرز پرکھیلوں کے مقابلوں کا نعقاد کیا جاتا ہے۔