پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ نے چین میں صرف 11 دن میں 184 کروڑ کمالیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کی خووبرو اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے چینی باکس آفس پر کمال کردیا اور ریلیز کے صرف 11 دنوں میں 184 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
’ہندی میڈیم‘‘اب تک دنیا بھر سے 292 کروڑ55لاکھ کا بزنس کرچکی ہے اور اداکار عرفان خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔
سکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ 'گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کےلیے بھی نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم’ہندی میڈیم‘کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعدفلم ساز بھوشن کمار نے ہندی میڈیم کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کیا۔
’ہندی میڈیم‘تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی جبکہ چینی باکس آفس پر سلمان خان کی فلم '’بجرنگی بھائی جان‘نے 3 دن میں 55عشاریہ22اور عامر خان کی’ 'دنگل‘نے 80عشاریہ 02کروڑ کا بزنس کیا تھا اور اب دیکھنا یہ ہے کہ’ ہندی میڈیم‘ بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔