• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لبنیٰ علی
لبنیٰ علی | 17 اپریل ، 2018

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

کھجور کا نام ذہن میں آتے ہی رمضان کے مبارک لمحات بھی نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں، یہ پھل ناصرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ انسانی جسم کے لیے اپنے اندر صحت اور غدایت کے خزانے بھی رکھتا ہے۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

سعودی عرب کے شہر الجوف میں رمضان المبارک سے قبل سالانہ کھجور میلےکا انعقاد کیا گیا ہے جس میں گھڑسوار ی، اونٹوں کی دوڑ، ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز


سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے الجوف میں منعقدہ کھجور میلہ 5 ویں بار سجایا گیا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر کھجوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

کھجوروں کی پیداوار میں سعودی عرب کا نمبر دنیا بھر میں دوسرا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کے علاقے قصیم میں کھجوروں کے 60لاکھ درخت پائے جاتے ہیں۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

فیسٹیول میں روزانہ 20ہزارسے زائد گاڑیاں ہرقسم کی کھجوروں سے بھرکرلے جائی جاتی ہیں، اس میلے میں کھجور کی پچاس مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

سعودی شہر الجوف میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جھز الشمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھجور میلے میں متعدد پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

پروگرامز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میلے میں گھڑسوار ی اور اونٹوں کی دوڑ بھی ہوگی جبکہ ہنر مند خاندانوں کی دستی مصنوعات بھی نمائش کا اہم جزو ہیں۔

سعودی کھجوروں میں مقابلے کا آغاز

سعودی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ میلے میں آنے والے شائقین کو الجوف کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی جا رہی ہے۔

یہ میلہ4شعبان تک جاری رہے گا۔