• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پہلا سینما کھل گیا

سعودی عرب میں پہلا سینما کھول گیا

سعودی عرب میں فلموں کی نمائش پر لگی 35سالہ پابندی کا خاتمہ ہوگیاجہاں سعودی شہرریاض گزشتہ روز سینما گھرکھول دیا گیا ہے۔


اے ایم سی معاہدے کے تحت پہلا سینما گھرکھول دیا گیااور اسی سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے، عوام جمعے سے بلاک بسٹرہالی وڈ سپر ہیروفلم بلیک پینتھردیکھ سکیں گے۔

سعودی عرب میں پہلا سینما کھول گیا

اس موقعے پر کئی نامور شخصیات افتتاحی تقریب میں پہنچیں اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

سعودی عرب میں پہلا سینما کھول گیا

1970کی دہائی میں لگنے والی پابندی کے تحت سعودی عر ب میں فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں تاہم اب فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس پر عمل در آمد کرتے ہوئےاے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگ سے معاہدہ کرلیا گیا ہے ۔

سعودی عرب میں پہلا سینما کھول گیا

سینما کی واپسی کے ساتھ دنیا کے سامنے مملکت کی ایک نئی تصویر پیش ہوگی۔

سعودی عرب میں پہلا سینما کھول گیا

سعودی عرب میں آنے والی اس جیسی متعدد بڑی تبدیلیوں کا سہرا 32 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دیا جا رہا ہے جو روایتی طور پر ایک قدامت پسند ملک میں خود کو جدیدیت پسند کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔

گذشتہ سال سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔واضع رہے کہ سعودی عرب میں سنہ 1990 سے خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد تھی۔