• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

ایک اطالوی کمپنی نے جہاز کے لیے ایسی نشستیں تیار کی ہیں جن میں مسافر اگر چاہیں تو کھڑے ہو کر بھی سفر کرسکتے ہیں۔


کمپنی نے اکانومی کلاس کی نئے ڈیزائن والی نشستیں بنائی ہیں جو نہ صرف اونچائی میں پرانی سیٹوں سے بڑی ہیں بلکہ جگہ بھی کم گھیرتی ہیں۔

بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

کمپنی نے نئے ڈیزائن والی نشستوں کو اسکائی رائیڈر کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سیٹوں کا وزن دیگر کلاس کی نشستوں سے نصف ہے جبکہ اس کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے اخراجات بھی پرانی سیٹوں سے کم ہیں۔

بس کی طرح جہاز میں بھی کھڑے ہو کر سفر کرنا ممکن

2010ء میں ہونے والے ایک سروے میں ایک لاکھ 20 ہزار مسافروں میں سے اکثریت نے اونچی سائز کی نشستوں کو ترجیح دی تھی۔

80 ہزار لوگوں نے رائے دی تھی کہ اگر انہیں مفت میں کھڑے ہونے والی نشستیں مل جائیں تو ان کا سفر دوبالا ہوجائے گا۔