• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 20 اپریل ، 2018

ایک کیلے کی قیمت 930.11 پاؤنڈ؟؟؟

ایک کیلے کی قیمت 930.11پاؤنڈ؟؟؟

اکثر اوقات آن لائن آرڈر کی ہوئیں اشیاء میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا عنصر پایا جاتاہے۔

ایسے ہی دھوکہ دہی کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے ایک آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کیلئے930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے۔


یہ رقم پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

ایک کیلے کی قیمت 930.11پاؤنڈ؟؟؟

برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کیلئے11 پینس کی جگہ930.11پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔

ایک کیلے کی قیمت 930.11پاؤنڈ؟؟؟

اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا۔

بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس ’کمپیوٹر کی غلطی‘ کے لیے معافی مانگی ہے۔ان کا کہنا تھا اگرچہ ہمارے کیلے بہت شاندار ہیں، تاہم ہم بھی اس بات سے متفق ہیں کہ وہ اتنے قیمتی نہیں اور واضح طور پر ہمارے سسٹم میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔