• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی لسٹ میں ’پریانکا ‘ کا نام شامل




برطانیہ کے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں آنے والے تمام مہمانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہےجس میں بالی ووڈ کی اداکارہ ’پریانکا چوپڑا‘ کا نام بھی شامل ہے۔

چھلے دنوں یہ مدعا کافی زیر بحث رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی کی تقریب میں کونسی بڑی شخصیات شامل ہوں گی اور کس کے دل میں ان کی شادی میں شرکت کی صرف حسرت ہی رہ جائے گی۔


شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی لسٹ میں ’پریانکا ‘ کا نام شامل

اسی بحث میں ایک نام ’پریانکا چوپڑا‘ کا بھی سرفہرست تھا کہ کیا وہ ان کی شادی میں بطور مہمان مدعو کی جائیں گی؟ اور بلاآخر پریانکا نے اپنے چاہنے والوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کردیاہے کہ انہیں اپنی سہیلی یعنی میگھن مارکل کی طرف سے شادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلز کے چھوٹے صاحب زادے اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی رواں سال 11 مئی کو ’سینٹ جارج چرچ‘ میں منعقد کی جائے گی ۔

ان دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ بڑی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے ، امریکی صدر ڈونلڈ ،سابق امریکی صدر بارک اوباما اوران کی اہلیہ مشل اوباما کو شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی لسٹ میں ’پریانکا ‘ کا نام شامل

میگھن مارکل اور پریانکا کی دوستی ایک سال قبل ہوئی جب پریانکا امریکی ٹی وی سریز ’Quantico‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں مقیم تھیں۔ ان کی دوستی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹ بھی شئیرکیے گئےہیں۔


اس کے علاوہ امریکی میگزین ’ٹائم‘ کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں میگھن مارکل کا نام شامل ہونے پر پریانکا کے ان کے لیے ایک تعریفی نوٹ بھی لکھاتھا جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شئیرکیا ۔

امریکی ٹی وی سریز ’Quantico‘ کا تیسرا سیکوئل جلد ریلیز ہونے جارہا ہے جس کی کاسٹ میں پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں اسی لیے وہ آج کل امریکا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ اب بالی ووڈ میں واپس لوٹ آئی ہیں اورجلد نئی فلم ’بھارت‘میں سلمان خان سے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔