• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آکٹوپس
آکٹوپس | 24 اپریل ، 2018

جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر احمد رشدی 84ویں سالگرہ

برصغیر میں پاپ گلوکاری کی بنیاد رکھنے والے احمد رشدی کا84 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ۔

جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر احمد رشدی 84ویں سالگرہ

پاکستان کی فلمی موسیقی پر بتیس سال تک راج کرنے والے معروف گلوکار احمد رشدی کے فنی سفر کا آغاز 1951ء میں بھارتی فلم ’عبرت‘ کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار گیت گائے۔

جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر احمد رشدی 84ویں سالگرہ

انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ احمد رشدی کی گائیکی کے انداز کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی کاپی کیا جاتا رہا۔

احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر احمد رشدی 84ویں سالگرہ

دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کرنیوالے احمد رشدی تو انیس سو تراسی میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے مگر ان کی آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔