• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س: محترم عابدی صاحب ، میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوں، اور ان دنوں سعودی عرب میں قیام پزیر ہوں، میرا بیٹا ان دنوں لاہور کے ایک مشہور اسکول سے او لیول کر رہا ہے، اگلے سال وہ اپنے اے لیول میں ہو گا، میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنا بیچلر(انڈر گریجویٹ) اسپیس ٹیکنالوجی میں کرے ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے بتائیں کہ بیرون ممالک کون سی ایسی یونیورسٹیاں ہیں جوا سپیس ٹیکنالوجی کے مضامین پڑھاتی ہیں اور، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آنے والے دس سالوں میںا سپیس ٹیکنالوجی کا کیا اسکوپ ہو گا؟ (مجیب اللہ۔سعووی عرب)
ج: اگر آپ کے بیٹے کی دلچسپی اسپیس ٹیکنالوجی یعنی خلائی ٹیکنالوجی کی طرف جانے کی ہے تو، اسے بہت محنت کرنا ہو گی، وہ کوشش کرے کہ اے لیول میںفزکس ، میتھ، اور کیمسٹری کے مضامین میں اے گریڈحاصل کرے،ا سپیس ٹیکنالوجی ایک آسان مضمون نہیں ہے اور خاص طور پر بین الا قوامی مقابلے میںپاکستانی طالبعلموں کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے، تا ہم میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ اپنا اے لیول مکمل کرنے کے بعد مجھ سے رابطہ کرے۔
س۔2012میں ایم ایس سی (آنرز)ڈیولپمنٹ اکنامکس میں کرنے کے بعد بھی میں ایک اچھی ملازمت حاصل کرنے سے قاصر ہوں،میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیںکہ مجھے پی ایچ ڈی اکنامکس میں کرنی چاہئے یا مجھے کمپیوٹر کی فیلڈ کا انتخاب کرنا چاہئے۔آپ کی رہنمائی میرے لئے بہت مددگارثابت ہو گی، میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔(رافع ۔مظفر گڑھ)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی فیلڈ سے متعلقہ انٹرنشپ تلاش کرنے کی کوشش کریں،کبھی کبھی انٹرنشپ آپ کوبہت مدد کرتی ہے اور رابطے بنانے میں اور آپ کو ایک آرگنانیزیشن میں کام کرنے کے ماحول کو جاننے میں مدد ملے گی اور یقینا انٹرنشپس تجربہ حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔انٹرنشپ پاکستان اور بیرون ممالک میں موجود ہیں اور اس کے لئے آپ کو باقاعدگی سے انٹرنیٹ پر سرچ کرنا پڑے گا۔
س: سر میں ایم بی اے فنانس اور ہیومین ریسورس مینجمنٹ میں کر رہا ہوں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ یہ اسپیشلائزیشن میرے روز گار میں میرے لئے مددگار ثابت ہو گی۔ یا مجھے کسی اور اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے، آپ کی رائے میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے، براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں۔ (محمد طیب علی)
ج: ایم بی اے ، بذات خود ایک اسپیشلائزیشن ہے، اور اس میں کی گئی ا سپیشلا ئزیشن کسی کورس کی گہرائی کی نمائندگی نہیں کرتی، میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم بی اے کے دوران اکنامکس اور فنانس پر زیادہ توجہ دیں۔
س: سر میرا بیٹا کامسیٹ لا ہور سے بی ایس آنر فزکس میں زیر تعلیم ہے، ابھی تک کا اس کا سی جی پی اے 2.5 ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے بتائیں کہ بی ایس آنر فزکس کرنے کے بعد مزید تعلیم یعنی ایم ایس یا ایم فل کرنے کے لئے پاکستان کی کون سی یونیورسٹی کا انتخاب کیا جائے؟ (تنویر احمد۔لاہور)
ج: میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کا بیٹا کامسیٹ سے اپنی انڈر گریجویٹ ڈگری مکمل کرنے کے بعد فزکس میں ہی ایم فل یا پی ایچ ڈی کرے،اور اس کےلئے Nust ، U.E.T، قائد اعظم ، پنجاب یونیورسٹی میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س: مجھے اپنے بھائی کے انجیئر نگ میں داخلے کے حوالے سے آپ سے رہنمائی چاہئے، براہ کرم مجھے بتائیں کہ رنیوایبل انرجی، یا الیکڑونکس انجیئرنگ میں سے کس مضمون کا انتخاب کرے؟ (شہریار۔ساہیوال)
ج: آپ کا بھائی الیکٹرونکس یا کمیونیکیشن انجینئرنگ کا انتخاب کرے یا صرف الیکٹرونکس انجینئرنگ بھی اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ دونوں اسپیشلائزیشن کی اندرون اور بیرون ملک برابر مانگ پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین