• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔السلام علیکم ! میرا نام رضوان اعظم ہے۔ میں نے بی ایس آنر اکنامکس 2016میں مکمل کیا ہے اور CGPA-2.07کے ساتھ 60.7%حاصل کئے ہیں۔سر میں آ پ سے مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ میں بیرون ملک تعلیم جیسے برطانیہ اور کینیڈا کے لئے اہل ہوں ؟میں ایم فل اکنامکس میں ایڈمیشن لینا چاہتا ہوں۔ براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرے ماں باپ 2017میں وفات پاچکے ہیں۔ میں اپنی فیملی کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ میری رہنمائی فرمائیں ۔ میں آپ کیلئے دعا گو رہوں گا۔ (رضوان اعظم۔نارووال)
ج۔ڈیئر رضوان! آپ کا CGPAبیرون ملک انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے بہت کم ہے۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ ایم فل پاکستان میں کریں۔ بہت زیادہ محنت کریں تاکہ آپ اچھے نتائج حاصل کرسکیں اورپی ایچ ڈی اکنامکس یا اس سے متعلق فیلڈ میں ایک مکمل اسکالرشپ حاصل کرسکیں۔
س۔ڈیئر سر! السلام علیکم! میں بی زیڈ یو میں بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن کا طالب علم ہوں۔ اب میں چھٹے سمسٹر میں پڑھ رہاہوں اور میرا بی ایس مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال لگے گا۔ سر میں اپنا کیریئر ابھی سے اسٹارٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے مشورہ دیں کہ کن شعبوں میں ،میں اپنا کیریئر اسٹارٹ کروں۔ میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن یا ایم بی اے میں ماسٹر کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ میں آپ کے قیمتی مشورے کا انتظار کروں گا۔ میں آپ کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں آپ کہ اچھے اور مفید مشورے کیلئے۔ (احمد ملک۔ ملتان)
ج۔ڈیئر احمد! میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی انٹر کی ڈگری پبلک ایڈمنسٹریشن میں مکمل کریں۔ ایک بار یہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ عوامی اور نیم خودمختار کارپوریشنز/تنظیموں میں مواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو آپ انٹرنشپ کی طرف آئیں اس سے آپ کوتجربہ اور تعلقات بنانے میں مدد ملے گی۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ پوسٹ گریجویٹ یا مزید تعلیم حاصل کرنے سے پہلے کچھ تجربہ حاصل کرلیں۔
س۔ڈیئر سر! میں بی ایس الیکٹریکل انجنیئرنگ فائنل ایئر کا طالب علم ہوں۔ میں آپ کے مفید مشورے کا طلب گار ہوں اپنے بہترین مستقبل کیلئے۔ آپ کا مشورہ میرے لئے باعث مسرت ہوگا۔(سہیل چوہدری۔ ملتان)
ج۔ڈیئر سہیل ! الیکٹریکل انجنیئرنگ ایک وسیع ڈومین ہے اور سب سے زیادہ ابھرتا ہوا مضمون ہے۔ اس شعبے میں توانائی کی تقسیم اور تحفظ، الیکٹریکل پاور سسٹم ، شمسی توانائی کے نظام انجنیئرنگ وغیرہ شامل ہیں۔
س۔السلام علیکم! ڈیئر سر! میں نے آئی سی ایس 52%نمبر سے پاس کیا ہے۔ مشورہ دیں کہ میں کس پروگرام میںایڈمیشن لوں۔ میں ایوی ایشن اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ مستقبل کیلئے کس مضمون اور کس انسٹی ٹیوٹ کا انتخاب کرنا چاہئے؟ جس میں، داخلہ لے سکوں؟(وکیل اکبر۔ لاہور)
ج۔ڈیئر وکیل! ایوی ایشن ایک ایسی فیلڈ ہے جس میں مضبوط علم اور کمان کی ضرورت ہے۔ آپ کی پرسنٹیج ایوی ایشن انجینئرنگ یا ایروناٹیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کیلئے زیادہ نہیں ہے۔ تاہم ، آپ ایوی ایشن مینجمنٹ کورسزکر سکتے ہیں جو پیش کئےجارہے ہیں کمپیوٹنگ سائنس میں بیچلر انجینئرنگ کے لئے دوسرا انتخاب ہوسکتا ہے اور اس کے بعد ای آئی اے کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایوی ایشن کی صنعت میں کیریئر کے مواقع تلاش کریں اگر آپ سوچتے ہیں کہ آپ کی اس میں زیادہ دلچسپی ہے۔

تازہ ترین