• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری، میگھن شادی پر لوگوں کی عجیب شرطیں

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل 19 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، اس شاہی شادی کے خوب چرچےہو رہے ہیں، ساتھ ساتھ عجیب و غریب شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

امریکی اخبار کے مطابق دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے بدھ کی صبح 13 شرطوں کی تجویز پیش کی، تاکہ سٹے باز اس میں حصہ لے سکیں۔

شرطوں میں سے کچھ یہ ہیں :کہیں میگھن شادی کی تقریب میں لیٹ تو نہیں ہوجائیں گی؟

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سبز ٹوپی پہنیں گی؟

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

کیا میگھن مارکل کے ساتھی اداکار پیٹرک ایڈمز شادی میں شریک ہوں گے؟

مرکزی ڈش کے طور پر کیا پیش کیا جائے گا؟

کیا شادی میں بارش ہوگی؟ یہ اور اس جیسی کئی عجیب شرطیں شاہی شادی پر لگائی جارہی ہیں

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

دوسری طرف شادی میں ایک دن باقی ہے ،اسی سلسلے میں جہاں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وہیں میگھن کی والدہ ملکہ الزبیتھ سے ملاقات کرینگی جبکہ میگھن کے والدشادی کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے ۔میگھن کے بارہ فٹ لمبے دلکش لباس کی قیمت تین سے چار لاکھ پاؤنڈ ہے جبکہ شادی پر کل اخراجات 27ہزار پاؤنڈ تک آئینگے۔

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

پرنس ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیئم کی صاحبزادی شہرادی شارلیٹ برائیدمیڈ بنیں گی ۔صرف یہی نہیں شام میں منعقد کی گئی ریسیپشن پارٹی میں صرف دو سو مہمان شریک ہونگے جن کے لئے کی دعوت میں خصوصی طور پر تیار کردہ مزیدار ڈشیں بھی تیار کی جا رہی ہیں جبکہ مینیؤ بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں پیسٹریز ، کیک، رس بیری کا خاص مشروب،مچھلی کے گوشت کی کیناپیز،انڈوں سے بنی ڈش اور شہد کی آئس کریم سمیت کئی دیگر کھانے موجود ہونگے۔

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

کنسنگٹن پیلس کے مطابق پرنس ہیری اور میگن مارکل 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

یاد رہے کہ پرنس ہیری آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔شہزداہ ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں۔

  ہیری اور میگھن کی شادی کے چرچے ، لوگوں کی عجیب شرطیں

32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔