• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیانا، ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘


نیلے نین، گوری رنگت اور سنہرے بالوں والی 20 سالہ خوبصورت لڑکی جولائی 1981 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی کے بعددنیا بھر میں  لیڈی ڈیانا‘ کے نام سے مشہور ہوئیں۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے دو بیٹے ’پرنس ولیم اور پرنس ہیری‘ ہیں۔ انہوں نے اپنے دونوں بچوں کی پرورش نہایت پرلطف انداز میں کی۔ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے اپنی ماں کو ’دنیا کی سب سے شرارتی ماؤں میں سے ایک‘ قرار دیا ہے۔

شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں چل بسیں تھیں اس وقت شہزادہ ولیم کی عمر 15 سال اور شہزادہ ہیری 12 سال کے تھے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

اپریل 29، 2011 میں شہزادی ڈیانا کے بڑے صاحبزادے ’پرنس ولیم‘ کی شادی برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والی ایک عام سے لڑکی ’کیٹ مڈلٹن‘ سے ہوئی۔ 22 جولائی 2013 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’شہزادہ جارج‘ رکھا گیا۔ 2 مئی 2015 میں کیٹ نے دوسری بیٹی کو جنم دیا جس کو ’شہزادی شارلٹ‘ نام ملا۔ رواں سال 23 اپریل کو کیٹ اور ولیم کی جانب سے ایک بار پھر خوش خبری سنائی گئی کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ’شہزادہ لوئس‘ رکھا گیا ہے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

پچھلے ایک سال سے شاہی خاندان میں ا یک اور شادی کی خبریں مسلسل گردش کر رہی تھیں، یعنی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ’پرنس ہیری‘ اور امریکی اداکارہ ’میگھن مارکل‘ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار تھے۔ یاد رہے کہ میگھن مارکل کا تعلق بھی دور دور تک شاہی خاندان سے نہیں ہے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

آخر کار 19 مئی 2018 کو ان کی شادی کی تقریب سینٹ جارج چیپل چرچ میں منعقد کی گئی، دونوں برطانوی شاہی خاندان کے رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ میگھن مارکل نے 6 کروڑ کی مالکیت کا سفید گائون زیب تن کیا جبکہ پرنس ہیری بلیک روائتی انداز کے سوٹ میں نظر آئے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے اور میگھن کی شادی نہایت شاندار اور پر جوش طریقےسے اختتام پذیر ہوئی۔ شاہی جوڑے کو ان کے ساتھیوں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، اس کے علاوہ لندن کی ایک امریکی ’پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور‘ کی طرف سے ان کے لیے ویڈنگ کیک بھی تیار گیا ہے جسے بٹر کریم اور 150 فریش پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

بظاہر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی شادی ختم ہوگئی لیکن ان کی شادی کے چرچےتو ابھی سوشل میڈیا پر شروع ہوئے ہیں اور نہ جانے یہ کب تک جاری رہیں گے۔ سب سے زیادہ جو خبریں زیر بحث ہیں ان میں ایک ’لیڈی ڈیانا، کیٹ اور میگھن کی شادی کے درمیان ہونے والا موازنہ ہے‘۔ ہر کوئی یہ کہتا نظرآرہا ہے کہ ’ڈیانا اپنی شادی پر زیادہ خوبصورت لگ رہی تھی‘ کسی کا یہ کہنا ہے کہ ’ہیری نے یہ کس سے شادی کرلی‘ اور تو کوئی یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ ’کیٹ اس کے مقابلے میں ہزار گنا اچھی ہے‘ اور وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

ویسے اگر واقعی ان تینوں کے درمیان موازنہ کیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ’ڈیانا‘ جیسی بات کسی میں بھی نہیں۔ گو کہ ڈیانا کا تعلق ایک عام گھرانہ سے تھا مگر اس کے باوجود وہ اپنے منفرد اسٹائل کی بدولت لوگوں میں سب سے الگ نظرآتی تھیں ۔ ان کی ایک عادت جس کے سبب وہ نہ صرف اپنے طبقے اور اپنے ہم عمر لوگوں کی فیورٹ تھیں بلکہ ہر ملک میں ہر عمر کے افراد ان کے بہت بڑے پرستار تھے بلکہ آج تک ہیں وہ یہ تھی کہ وہ بچوں میں بہت جلدی گھل مل جاتی تھیں اور ان کے اندر انسانیت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

شہزادی ڈیانا کے بعد اگر کیٹ کی بات کی جائے تو وہ بھی کسی حد تک لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے کو اپنا فرض سمجھتی ہیں۔ وہ ہر موقع پر شہزادہ ولیم اور ملکہ الیزبتھ کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

ڈیانا کے انتقال کے بعد ان کی دو سب سے قریب ترین اور پسندیدہ ترین چیزیں جن میں ایک ان کی ’انگوٹھی اور گھڑی‘ شامل ہے دونوں بھائیوں نے آپس میں تقسیم کر لیں۔ ڈیانا کی انگوٹھی بڑے بیٹے پرنس ولیم جبکہ ان کی گھڑی پرنس ہیری کے حصے میں آئی۔ ولیم نے وہ انگوٹھی اپنی منگنی کے وقت اپنی ہونے والی دلہن کو پہنائی جو آج تک کیٹ کی انگلی میں موجود ہے۔

ڈیانا کے بعد ’کیٹ‘ اور اب ’میگھن‘

میگھن سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ان کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی عام خاتون ہیں بلکہ وہ ایک امریکی اداکارہ رہ چکی ہیں اور دنیا بھر میں وہ کافی مقبول ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ بھی ’لیڈی ڈیانا اور کیٹ مڈلٹن‘ کی طرح شاہی خاندان اور برطانیہ کی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا پائیں گی؟