• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ 2012میں ایم ایس سی (آنرز) ڈیولپمنٹ اکنامکس میں کرنے کے بعد بھی میں ایک اچھی ملازمت حاصل کرنے سے قاصر ہوں،میں پی ایچ ڈی اکنامکس میں کروںیا مجھے کمپیوٹر کی فیلڈ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ میںبہت اُلجھن کا شکار ہوں،اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی میری بہت مدد کرے گی، میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔
(ایوب غوری۔مظفر گڑھ)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی فیلڈ سے متعلقہ انٹرنشپ تلاش کرنے کی کوشش کریں،کبھی کبھی انٹرنشپ آپ کی بہت مدد کرتی ہے، رابطے بنانے اور آپ کوورکنگ انوائرمنٹ کو جاننے میں مدد ملے گی اور یقینا انٹرنشپ متعلقہ تجربہ حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ انٹرنشپ پاکستان اور بیرون ممالک میں موجود ہیں اور اس کے لئے آپ کو باقاعدگی سے انٹرنشپ پر سرچ کرنا پڑے گی۔
س۔میں ایم بی اے بینکنگ کے آخری سال میں ہوںمیں اپنی یہ ڈگری کراچی یونیوسٹی سے کر رہی ہوں ،اس کے بعد ملازمت کے لئے میں بینکنگ کی فیلڈ کا انتخاب مذہبی وجوہات کی وجہ سے نہیں کرنا چاہتی ، اب مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے کیونکہ مالی حالات کی وجہ سے مجھے مستقبل میں ملازمت کرنی ہو گی،اس لئے مجھے بتائیں میں کون سے ایسے شارٹ کورسز کروں جن سے مجھے فائدہ ہو؟
(شبانہ انصاری۔کراچی)
ج۔یہ ضروری نہیں کہ اس ڈگری کے ساتھ آپ بینک میں ہی کام کریں،آپ ملازمت کے مواقع فنانشل انسٹیٹیوشنز یا ملٹی نیشنل گروپس میں تلاش کر سکتی ہیں اور ایسے ادار وں میں فنانشل کوالفکیشن والے لوگوں کو باآسانی ملازمت مل جاتی ہے،اگر آپ کو اپنی فیلڈ کے عین مطابق ملازمت نہیں ملتی تو آپ مینجمنٹ کی فیلڈ سے شروعات کر سکتی ہیں اور پھر کچھ وقت کے بعد آپ فنانشل سیکٹر میں چلی جائیں۔
س۔میں نے2008 میںپنجاب یونیورسٹی سے بی کام آنرز کیا ہے اور 2012میں SAPکی سرٹیفکیشن حاصل کی لیکن 2011سے اب تک میں اپنی فیلڈ سے متعلقہ ملازمت حاصل نہیں کر سکا،اب میں اپنی فیلڈ تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے آپ کا مشورہ چاہئے برائے کرم مجھے بتائیں کہ میرے لئےبہتر کیا ہے؟
(رانا شکیل۔لاہور)
ج۔میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو اتنی جلدی اپنی فیلڈ تبدیل کرنی چاہئے اگر ابھی آپ اپنی مطلوبہ ملازمت حاصل نہیں کر سکے تو کوشش کریں کہ آپ ایک جانی مانی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی یا فنانشل مینجمنٹ کمپنی میں انٹرنشپ حاصل کریں،یہ آپ کو آپ کے پیشے سے متعلق کیریئر کے مواقع تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔
س۔سرمیں نے پنجاب یونیوسٹی لاہور سے ایم اے ایجوکیشن کیا ہے،مزید میں ایم فل کرنا چاہتا ہوں لیکن میںموضوع کے انتخاب میںاُلجھن کا شکار ہوں ،میںایجوکیشنل مینجمنٹ اورسپر وژن کے ریسرچ ایریا میں کام کرنا چاہتا ہوںاس سلسلے میں مجھے آپ کا مشورہ چاہئے تاکہ میں بہتر طریقے سے کام کر سکوں۔
(ہارون اختر۔لاہور)
ج۔جس ریسرچ ایریا کا آپ نے انتخاب کیا ہے وہ بہت اہم ہے اور مستقبل میں اس فیلڈ میں آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں،لیکن اگر آپ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ اکنامکس کو بھی اپنی ریسرچ میں شامل کرتے ہیں تو آپ ایجوکیشن مینجمنٹ کے علاوہ فنانس جیسے اہم سیکٹر میں بھی کام کرسکتے ہیں۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین