• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ میں میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں اور اس سال کے آخر میں میری ڈگری مکمل ہو جائے گی ۔میں آگے اپنی ہائوس جاب شروع کرنے کے لئے پُر امید ہوں ۔ براہ مہربانی آپ مجھے مشورہ دیں کہ میں اپنا میڈیکل کا پروفیشن جاری رکھوں یا میں سی ایس ایس کر لوں؟مجھے پاکستان میں میڈیکل کے شعبے میں، خواتین کے لئے اچھے کیرئیر کے مواقع نظر نہیں آ رہے۔ (مہوش ۔وہاڑی)
ج۔میں آپ کویہ مشورہ نہیں دے سکتا کہ آپ اس وقت اپنا پروفیشن تبدیل کریں۔آپ نے اس ڈگری کو حاصل کرنے کے لئے 6سال سخت محنت کی ہے تو اس مقام پر پہنچنے کے بعد میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی ہائوس جاب مکمل کریں اور ایک ا سپیشلائزیشن کرنے کی کوشش کریں۔آپ اپنی موجودہ میڈیکل فیلڈ میں آگے میڈیکل مارکیٹنگ کی طرف جا سکتی ہیںیا آپMBA Hospitality Management میںکر سکتی ہیں اور اس ا سپیشلائزیشن کی پاکستان میں بھی بہت مانگ ہے۔
س۔ میرا بیٹا اس سال اے۔لیول پاس کر لے گا اور اس نے مندرجہ ذیل مضامین (فزکس، کیمسٹری، حساب اور کمپیوٹر)کا انتخاب کیا ہے ۔وہ آگے پیٹرولیم یا کیمیکل انجینئرنگ میں سے کسی ایک میں داخلہ لینا چاہتا ہے ۔وہ کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں بھی بہت بہترین ہے برائے مہربانی آپ مجھے بتائیں کہ اس کے لئے کون سا شعبہ بہترین ہے؟ (فاروق۔کراچی)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کا بیٹا کیمیکل اور پیٹرولیم انجینئرنگ کے علاوہ الیکٹرونکس،کمیونیکیشن یا میکاٹرونکس انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر ے۔ ان مضامین میں سے کسی ایک کا انتخاب اسے مستقبل میں آگے بڑھنے میں بے شمار مواقع فراہم کرے گا ۔اگر آپ کا بیٹا حساب اور فزکس میں ذہین ہے تو بیشک وہ ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر کے ضرور آگے بڑھ سکتا ہے۔
س۔ میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا شعبہ منتخب کرنا چاہتا ہوں۔برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ آنے والے وقت میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا کیامستقبل ہے۔مجھے یہ شعبہ اختیار کرنا چاہئے یا نہیں؟ (فرحان ماجد۔ سیالکوٹ)
ج۔ حالیہ اور آنے والے سالوں میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کی بہت مانگ ہے میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ بی۔ ایس۔ سی کرنے کے بعد آپ ایم ۔ایس۔ سی میں انٹرنیٹ سیکورٹی میں اسپیشلا ئز کریں۔
س۔ میں ایک متوسط ،خاندان سے تعلق رکھتا ہوں میں نے پچھلے سال بی ایس سی Microbiology کا امتحان فیصل آبادیونیورسٹی سے پاس کیا ہے میں اپنی کلاس کا ذہین طالبعلم ہوں میری خواہش ہے کہ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کروں لیکن آپ مجھے مشورہ دیں کہ میں سی ایس ایس کروں یامیں Microbiologyکی پڑھائی جاری رکھوں؟ (کامران رمضان۔لاہور)
ج۔اگر آپ انتہائی قابل اور بنیادی طور پر عملی تحقیق کے حامل طالبعلم ہیں تو سی ایس ایس کرنے سے آپ کی پریکٹیکل نشوونما رُک جائے گی۔آپ کے اپنے شعبے کی یعنی Microbiology کی پریکٹیکل مارکیٹ میں بہت مانگ ہے طلباء کے لئے مُلکی اور غیر مُلکی سطح پر مختلف وظا ئف بھی میسر ہیں۔میرا آپ کو یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنے شعبے سے مُنسلک اُن ا سکالرشپ کے لئے اپلائی کریںجن کے آپ اہل ہیں۔

تازہ ترین