• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11برس کے پاکستانی بچے کے چرچے دنیا بھر میں


کراچی (نیوزڈیسک) 11برس کے پاکستانی بچے حماد صافی کے چرچے دنیا بھر میں ہورہے ہیں۔جس کی وجہ ان کا خود اعتمادی کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے افراد کو مختلف عنوانات پر لیکچر دینا ہے۔

11برس کے پاکستانی بچے کے چرچے دنیا بھر میں

ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر 1لاکھ 45 ہزار سبسکرائبرز ہیں، جب کہ ان کی کئی ویڈیوز لاکھوں مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں ۔

ان کی مسحور کن شخصیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان سے دگنی عمر کے بلال خان جو کہ سیاسیات کے طالب علم ہیں اور وہ ان کا لیکچر سننے آئے، ان کا کہنا تھا کہ حماد صافی کے لیکچر کا ان پر بہت گہرا اثر ہوا ہے، کچھ ماہ قبل میں اپنی زندگی سے اس حد تک بیزار ہوچکا تھا کہ خودکشی کرنے کا سوچ رہا تھا ،تاہم پھر انہوں نے یوٹیوب پر حماد صافی کا لیکچر سنا اور اپنا ارادہ تبدیل کرلیا۔

11برس کے پاکستانی بچے کے چرچے دنیا بھر میں

بلال خان کے مطابق جب ایک 11سال کا بچہ سب کچھ کرسکتا ہے تو پھر میں کیوں نہیں کرسکتا۔

حماد صافی پاکستان کا مثبت تاثر ابھارنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ وہ علامہ اقبال سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کے مطابق، اگر علامہ اقبال نہ ہوتے تو ہم آج بھی انگریزوں کی غلامی کررہے ہوتے۔

تازہ ترین
تازہ ترین