• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل پر اُڑتے ہیلی کاپٹر پر دریائی گھوڑے کا حملہ


وائلڈ لائف پارکس ہوں یا چڑیا گھر، جانوروں کی حفاظت کرنا اور ان کا خیال رکھنا آسان نہیں۔

یہ ویڈیو کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ جنوبی افریقہ میں دریائی گھوڑے کی منتقلی کی کوشش کے دوران پیش آنیوالا واقعہ ہے جب دریائی گھوڑا اچانک ایک جھیل پر اُڑتے ہیلی کاپٹر پر حملہ آور ہو گیا۔

جھیل پر اُڑتے ہیلی کاپٹر پر دریائی گھوڑے کا حملہ

جنوبی افریقہ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے قائم اس پارک میں دیگر جانوروں کو نقصان پہنچانے والے دیوہیکل دریائی گھوڑے کو جھیل سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ۔

ایک ورکر ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر جھیل کے اوپر آیا تا کہ ہِپو کے نمودار ہوتے ہی اسے بے ہوش کیا جا سکے تاہم جیسے ہی ہیلی کاپٹر قریب آیا دریائی گھوڑا اچانک جھیل سے نکل کر ہیلی کاپٹر پر حملہ آور ہوا وہ تو پائلٹ کی مہارت تھی کہ مناسب فاصلے کی وجہ سے ہِپو کامیاب نہ ہو سکا تاہم اس دریائی گھوڑے نے لوگوں کوخوفزدہ ضرور کر دیاہے۔

تازہ ترین