• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ سر! میں آپ کا کالم جنگ اخبار میں پڑھتا رہتا ہوں۔ میرے بیٹے نے ایف ایس سی انجینئرنگ فرسٹ ایئر میں 82%نمبر لئے ہیں۔ اب وہ انجینئرنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا ، اب اس کی دلچسپی بی ایس اکنامکس اور ڈیٹا سائنس میں ہے۔ برائے مہربانی اس مضمون کے بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔کہ یہ مضمون اس کیلئے بہتر ہے یا نہیں؟اور اس مضمون کا مستقبل کیا ہے میرے بیٹے کیلئے؟ اس مضمون کی پاکستان میں ڈیمانڈ ہے یہ نہیں؟ میں آپ کا شکر گزار رہوں گا۔
(محمد نواز۔ لاہور )
ج۔ڈیئر مسٹر نواز! اگرآپ کے بچے کی دلچسپی آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس میں ہے اور وہ کمپیوٹیشنل میتھی میٹکس کو سمجھتا ہے اور اس کے سارے اکیڈیمک کیرئیر میں اچھا تھا تو میرے خیال میں مستقبل کے لئے یہ کورس بہترین ہے۔ڈیٹا سائنس یا بگ ڈیٹا ود اکنامکس ایک نایاب کمبینیشن ہے اور مستقبل میں اس ابھرتے ہوئے مضمون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔بہرحال اسے اپنی ڈگری کی جزیات کو بخوبی سمجھ لینا چاہئے اورڈیٹا سائنس کی بجائے اکنامکس اور بزنس انفارمیشن سسٹم میں کنفیوژنہی ہونا چاہئے۔
س۔سر میں نے ایم ایس سی اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس 2016میں کیا ہے اورمیں کمرشل اسسٹنٹ کے طور پر دو سال سے امپورٹ اور ایکسپورٹ ڈاکومینٹیشن کے شعبے میںہوں،اب میں آگے پڑھنا چاہتا ہوں لیکن مجھے بتائیں کہ میں لاء کی ڈگری کروںیا ایم فل پروجیکٹ مینجمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں؟
(ذیشان علی۔ملتان)
ج۔آپ کا دو سال کا تجربہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ پروجیکٹ مینجمنٹ کا انتخاب کریں، میں آپ کو یہ مشورہ دیتا ہوںکہ آپ ماسٹرز پروجیکٹ مینجمنٹ میں کریں اور اُس میںکمرشل اسپیشلائزیشن کو چنیں۔اس اسپیشلائزیشن میں آپ کو کمرشل سیکٹر کی تکنیکس کا بھی اندازہ ہو گا جس میں ٹریڈ اور انڈسٹری بھی شامل ہیں۔
س۔میں نے او لیول 2015میں کیا ہے اور میرے گریڈز 7ایز، جن میں سے 2 اے سٹار اور 5اے تھے،میرے والد کے کہنے پر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخلہ لیا اور اب میں ایف ایس سی کے دوسرے سال میں ہوں،میرے والد چاہتے ہیں کہ میں ڈاکٹر بنوںیا بی ایس سی فارم ڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب کروںجبکہ میری دلچسپی آرٹس کے شعبے میں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میں ڈیزائننگ یا آرکیٹیکچرمیں سے کسی ایک کا انتخاب کروں،سر میں بہت اُلجھن کا شکار ہوں اور اپنے مستقبل کے لئے بہت پریشان ہوں ،برائے کرم مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
(خدیجہ رضا۔لاہور)
ج۔میںیہ سمجھتا ہوں کہ آپ کواپنی پوری توجہ انٹرمیڈیٹ یعنی کے ایف ایس سی کے دوسرے سال کے امتحانات پر مرکوز رکھنی چاہئے اور کوشش کریں کہ آپ اچھے گریڈز حاصل کریں۔جیسے کہ آپ کی اپنی دلچسپی سوشل سائنسز میں ہے جس میں آرٹس،فیشن اینڈ ڈیزائن اور آرکیٹیکچر شامل ہیں،اس شعبے میں جانے سے پہلے آپ کو خود اپنے اسکلز کو دیکھنا ہو گا جس میں وژن،ڈزائننگ اور میتھمیٹکس وغیرہ شامل ہیں،اگر آپ شخصیت اور دلچسپی کے لحاظ سے ان میں سے کسی ایک اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
س۔میں نے ماسٹرز ریاضی میں اے گریڈ کے ساتھ پاس کیاہے،اس کے علاوہ میں نے ایم ایڈ بھی کیا ہے،تقریباََ بارہ سال سے میںشعبہ ٹیچنگ سے وابستہ ہوں،مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں ایم فل یا پی ایچ ڈی ریاضی یا ایجوکیشن میں کروں؟
(یاسر شفیع۔خوشاب)
ج۔آپ نے اپنے سوال میں یہ نہیں بتایا کہ آپ پرائمری یا ہائر سکینڈری میں سے کس سیکشن کو ٹیچ کر رہے ہیں لیکن آپ کی موجودہ پروفائل کے لحاظ سے یہ کہوں گا کہ اگر آپ خود کو ایجوکیشن کی فیلڈ سے منسلک رکھنا چاہتے ہیں تو آپ پی ایچ ڈی ایجوکیشن میں کریںاورجس کے لئے آپ یوکے اور یو ایس کی کسی بھی یونیورسٹی میں تین سالہ پی ایچ ڈی کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ،آپ کا ڈبل ماسٹرز اور تجربہ بھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔
س۔سر میں آپ سے یہ جاننا چاہتی ہوںکہ بزنس گریجویٹ کے لئے کونسے شعبوں میں کام کرنا ممکن ہے، میں اس اُلجھن کا شکار ہوں کہ مجھے ماسٹرز کے لئے کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے،میری دلچسپی Hospitality Managementکے شعبے میں ہے جبکہ میرے والدین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لئے یہ ایک مناسب میدان نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ میں اکنامکس یا ایجوکیشنل پلاننگ اور مینجمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں،آپ مجھے بتائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟
(ایمن ندیم۔کراچی)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس جو کہ آپ کا اپنا شعبہ ہے اُس سے ہی منسلک رہیں اور آگے آپ ماسٹرز میں فنانشل مینجمنٹ یا اکنامکس میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیںاور اسی شعبے میں اپنا کیریئربنانے اور آگے بڑھنے کے آپ کو بے شمار مواقع حاصل ہوں گے۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین