• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میںنے ایم ایس سی زولوجی فرسٹ ڈویژن سے مکمل کیا ہے اور حال ہی میںایم ایس بائیو ٹیکنالوجی کی ڈگری بھی فرسٹ ڈویژن سے حاصل کی ہے،سر میں اب پی ایچ ڈی کے لئے اپلائی کرنا چاہتی ہوں لیکن میںیہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ مجھے ایم فل میں داخلہ لینا چاہئے یا پی ایچ ڈی میں اور میں مائیکرو بائیولوجی یا مولیکیولر بائیولوجی میں سے کس کا انتخاب کروں؟ برائے کرم مجھے یہ بھی بتائیںکہ میںاپنی آگے کی تعلیم پاکستان میں جاری رکھوں یا بیرون ملک کسی یونیورسٹی کا انتخاب کروں؟ (کرن راشد۔اسلام آباد)
ج ۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم فل لیڈنگ پی ایچ ڈی کے بجائے براہِ راست پی ایچ ڈی میں اپلائی کریںاور اس سلسلے میں سب سے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ ایک بہت زبردست ریسرچ پروپوزل مائیکروبائیولوجی یا مولیکیولر بائیولوجی میں سے کسی ایک کے انتخاب پر لکھیںکیونکہ ان دونوںا سپشلائزیشن کی پاکستان اور بیرون ملک بہت مانگ ہے،اگر آپ پاکستان میںپی ایچ ڈی کے لئے اپلائی کرنا چاہتی ہیںتو آپ اسلام آبادمیں ایسی یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں جو ان ایریاز میںاسپیشلائزیشن کرواتی ہیںاور اُن کے پاس سپروائزر موجود ہیں،میرے خیال میں آپ کے کیس میں بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس وقت میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ آپ کتنی فنڈنگ یا اسکالرشپ حاصل کر سکیں گی۔
س۔میں نے میٹرک(سائنس)90%نمبر زسے پاس کیا ہے اور ایف ایس سی پری انجینئرنگ (پارٹ1-)میں میرے70% نمبر ہیں،ابھی میں اپنے دوسرے سال کے نتیجے کا انتظار کر رہا ہوں،میری ذاتی خواہش ہے کہ میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے لئےاپلائی کروں لیکن اگر میں کامیاب نہیں ہو پاتاتو مجھے بتائیں میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (عقیل مرزا۔لاہور)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ الیکٹریکل انجینئرنگ کے انتخاب کے بجائے سوفٹ ویئر انجینئرنگ یا الیکٹرونکس اور کمیونیکیشن انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،کیونکہ یہ ایسی ا سپیشلائزیشن ہیں جن کی دور ِحاضر میں بہت مانگ ہے،اگر آپ پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ پنجاب بھر میں کسی بھی ایک یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور بیرون ملک بھی بہت سی یونیورسٹیاں ہیں آپ اُن میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔سر میں نے او-لیول میںپانچ مضامین کا امتحان دیا ہے جن میں میتھس،انگلش لٹریچر،بائیولوجی،کیمسٹری اور فزکس شامل ہیں،میں ابھی اپنے نتیجے کاانتظا ر کر رہا ہوں،میں اب آگے اے-لیول کے مضامین کے انتخاب میںپریشان ہوںمیرے والد چاہتے ہیں کہ میں سائنس کے مضامین کا انتخاب کروںجبکہ میرا رجحان ایچ آر کی فیلڈ کا ہے،مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں کس فیلڈ کا انتخاب کروں؟ (سمیع اللہ احمد۔ساہیوال)
ج۔میں آپ کے والد کے مشورے سے متفق ہوں،اگر آپ سائنس کے مضامین کا انتخاب کرتے ہیں اے-لیول میںتو اچھے گریڈ حاصل کرنے کے لئے آپ کو بہت محنت کرنی ہو گی،ایچ آر ایک وسیع فیلڈ ہے اور اب اس میں بہت سی مختلف اسپیشلائزیشن ہیں،ملٹی نیشنل کمپنیاںایچ آرماہرین کو بھرتی کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے ملازمین کے قانونی معاملات ،اُن کی کارکردگی، پروڈکشن اور ایچ آر منیجرز سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ٹریڈ یونینز ملازم اور آجر کے تعلقات کا بھی بہتر خیال رکھیں اور اس اسپیشلائزیشن میں سائیکالوجی کا بھی بہت عمل دخل ہے، ایچ آر کے حوالے سے مزید اسپیشلائزیشن آرگنائزیشنل مینجمنٹ اور بیہوریل سائنسز بھی ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین