• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
OTHERS
OTHERS | 27 جون ، 2018

کینسر سے لڑنے والے عرفان خان انوکھے سفر پرروانہ


کینسر کے مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان انوکھے سفر پر نکل پڑے۔

کینسر سے لڑنے والے عرفان خان انوکھے سفر پرروانہ

ان کی نئی فلم ’کارواں ‘ایک نئے سفر کی کتھا سنارہی ہے ،فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

فلم ’کارواں ‘کے ٹریلر میں عرفان خان کی اداکاری بے ساختہ اور قابل داد ہے ۔فلم موضوع کے اعتبار سے بھی جاندار ہے ۔

کینسر سے لڑنے والے عرفان خان انوکھے سفر پرروانہ

فلم کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے جو گمشدہ لاشوں کے سفر پر نکلے ہیں۔عرفان خان کی ’کاررواں‘ 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔

یوٹیوب اسٹار متھلا پالکرکی یہ ڈیبیومووی ہے،نیو رو اینڈوکرائن میں مبتلا عرفان خان کی بیماری کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔