• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میرا نام عاصم خان ہے۔میں نے 78فیصد نمبروں میں ایف۔ایس۔سی کی ہے۔میں ماڈرن ٹیکنالوجی پڑھنا چاہتا ہوں جیسا کہبی۔ایس۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس،بی۔ایس۔سائیبر سیکورٹی، بی۔ ایس۔ کمپیوٹر سائنس لیکن ساتھ ہی میں انجینئرنگ میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں جبکہ مجھے انجینئرنگ کی پاکستان میں حالت زار سے بھی پریشان ہوں۔مجھے بتائیے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے کیونکہ میں بی۔ایس کے بعد ایم۔ ایس کرنا چاہتا ہوں۔کچھ لوگ بی۔ایس۔کے بعد سافٹ وئیر انجینئرگ کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔ برائے مہربانی مشورے سے نوازیں۔ میرےسائنس کےمضامین میں نمبر 75فیصد سے زیادہ ہیں۔(عاصم خان۔ پشاور)
ج۔ڈیئر عاصم، میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ نے کافی ریسرچ کر رکھی ہے جو کہ آپ کو تقابلی جائزہ لینے میں مدد دیتی ہے کہ آپ کوکیا کرنا چاہئے چونکہ آپ انڈر گریجویٹ ا سٹیج پر ہیں تو آپ کی دلچسپی کس مخصوص مضمون میں زیادہ ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائیبر سیکورٹی دونوں ہی کمپیوٹر سائنس کا حصہ ہیں لہٰذا اگر آپ بی۔ایس۔سی۔ایس کرتے ہیں تو آپ ان دونوں ا سپیشلسٹ مضامین میں ایم۔ایس کر سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کی دلچسپی انجینئرنگ میں زیادہ ہے تو آپکوایسی ڈگری کرنی چاہئے جس میں آگے چل کر آپ خاص مضمون میں ایم۔ایس کر سکیں۔
س۔میرابھتیجا ڈی اے ای (سول ٹیکنالوجی ) کے تیسرے سال میں ہے ،مجھے ڈرہے کہ وہ آگے بی ایس سی سول انجینئرنگ میں داخلہ نہیں لے سکے گاکیونکہ بی ایس سی کا میرٹ بہت زیادہ ہوتا ہے ،برائے کرم مجھے بتائیں کہ اس کے لئے صحیح کیا رہے گا تاکہ ہم ایک درست فیصلہ کر سکیں۔ (احمد نواز۔پشاور)
ج۔آپ کے بھتیجے کے لئے بہترین مشورہ یہی ہو گاکہ وہ اپنا ڈی اے ای مکمل کرنے کے بعد کنسٹرکشن کے میدان میں قدم رکھےاور باقاعدہ چند سال کا عملی تجربہ حاصل کرے،اس سے انہیں بہت فائدہ حاصل ہوگا اور تعلیمی میدان میں اُنہیں اسپیشلائزیشن کے انتخاب میں بھی مدد ملے گی۔
س۔سر میں نے بی ایس سی (ریاضی، اسٹیٹس اور کمپیوٹر سائنس) سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ مکمل کی ہے ،اب ماسٹرز میں اسپیشلائزیشن کے انتخاب میں اُلجھن کا شکار ہوں،برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں ایم ایس سی،ایم پی اے پولیٹیکل سائنس اور ا سٹیٹس میں سے کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (زمان حلیم۔اسلام آباد)
ج۔میرا مشورہ ہے کہ آپ ماسٹرزکمپیوٹر سائنس میں کریںاور اسپیشلائزیشن ایریا ،انٹرنیٹ سیکورٹی رکھیں، چونکہ آپ کا مضبوط بیک گراؤنڈ ہے جس میں آپ اسٹیٹس اور ریاضی میں اپنا بیچلرز مکمل کر چکے ہیں تو آپ کو یقیناً یہ ماسٹرز آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا اور مجھے اُمید ہے کہ اس تعلیم کے ساتھ آپ پاکستان اور بیرون ملک مالیاتی اداروں میں ملازمت کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔
س۔سر میرا بیٹا ا نڈسٹریل اینڈ مینو فیکچرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے،وہ ابھی بی ایس کے پہلے سمیسٹر میں ہے لیکن اُس کی اپنی دلچسپی مکینیکل انجینئرگ پڑھنے میں ہے،برائے مہربانی بتائیں کہ ان میں سے کس ٹیکنالوجی کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے؟ (باسط علی۔کراچی)
ج۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس ڈگری کا انتخاب آپ کے بیٹے نے کیا ہے وہ انجینئرنگ کی مقبول اور بہترین شاخ ہے ،چونکہ وہ ابھی اپنے پہلے سمیسٹر میں ہے تو ا سپیشلائزیشن کا ابھی سے انتخاب کرنا فائدہ مند نہیں ہو گا،میں یہ چاہوں گا کہ ابھی یہ اپنی موجودہ ڈگری مکمل کرے اور اسپیشلائزیشن کا انتخاب ایم ایس میں کرے۔
س۔میرا بیٹا بارہویں گریڈ کی تعلیم مکمل کر رہا ہے۔ اور ابھی تک اس نے 95%نمبر حاصل کئےہیں۔ اب اس کی خواہش ہے کہ وہ آرکیٹیکچر ، اینیمیشن یا بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ میرے بیٹے کو آرٹس اور ڈیزائن کا بہت شوق ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں بتائیں کہ میرے بیٹے کو ابھی کس پروگرام یا کیرئیر کا انتخاب کرنا چاہئے۔(اصغر داؤد۔لاہور)
ج۔اگر آپ کے بیٹے کی دلچسپی ڈرائنگ میں ہے اور ریاضی میں اس کا پرسنٹیج اچھا ہے تو میرا یہ مشورہ ہوگا کہ وہ آرکیٹیکچر یا بی ایس سی گرافکس یا اینیمیشن میں کرے۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین