• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج کے شریک تخلیق کار چل بسے

اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج کے شریک تخلیق کار چل بسے

اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسے مارول سپر ہیروز کی تخلیق میں اسٹین لی کی مدد کرنے والے شریک تخلیق کار اسٹیو ڈٹکو نیو یارک میں 90 سال کی عمر میں چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنسلوینیا میں پیدا ہونے والے فنکار جون کی 29 تاریخ کو اپنے گھر میں بے حس و حرکت پائے گئے۔ حکام اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیو ڈٹکو 27 جون کو ہی انتقال کر گئے تھے۔

اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج کے شریک تخلیق کار چل بسے

طبی حکام نے کامیاب فنکار کی موت کی وجہ آٹیریو اسکل روسس اور ہائیپر ٹینسو کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (دل کی بیماری) بتائی ہے جس کے باعث انہیں دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔

ڈٹکو نے 1960 کے آغاز میں اسپائیڈر مین اور ڈاکٹر اسٹرینج بنانےمیں لی کی مدد کی تھی۔

تازہ ترین