• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ ایجوکیشن کونسلنگ کے حوالے سے مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے۔میں نے بی ایس سی آئی ٹی کیا ہے اورآئی ٹی کے شعبے میںنیٹ ورک سپورٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں،میں آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ سکوں۔آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ مجھے کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے مجھے میرے کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔(طارق صادق۔ایبٹ آباد)
ج۔اگر آپ ماسٹرز میں جانا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم ایس سی ڈسٹریبیوٹڈ نیٹ ورکس یا ایم ایس سی کمپیوٹر نیٹ ورکس میں کریں اور خصوصاََ بیرون ملک میں کسی یونیورسٹی سے کریںلیکن اگر بیرون ممالک آپ مالی حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتے تو آپ پاکستان کی یونیورسٹی سے یہ ڈگری کر سکتے ہیں۔
س۔سر میں نے پنجاب یونیوسٹی لاہور میں زراعت کے شعبے میں داخلہ لیا ہے۔میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں اسی شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھوں جبکہ میرا رجحان مائیکرو بائیولوجی میں زیادہ ہے او ر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔برائے کرام میری رہنمائی فرمائیں؟ (ہارون صدیقی۔لاہور)
ج۔مائیکروبائیولوجی اور سیلولربائیولوجی دونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور کیرئیر کو چار چاندلگانے میں موثر اور فائدہ مند ہے۔زراعت کا شعبہ آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ شعبہ ِمائیکروبائیولوجی میں آپ ریسرچ تجزیہ کارکی حیثیت سے کام کر سکتے ہیں اور اس میں آگے بڑھنے کے بھی بہتر مواقع ہیں۔
س۔سر میں فارم ڈی کا طالبعلم ہوں میں اپنا کیر یئر بہتر بنانے کے لئے فارم ڈی کے بعد سی ایس ایس کروںیا مجھے اپنی فیلڈ کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے؟ (نبیل رشید۔پشاور)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فارمیسی میں ہی اپنا کیر یئر بنائیںفارمیسی کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ آپ مارکیٹنگ میں ڈپلومہ کریں،جس سے یقینا آپ کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔میرے بیٹے نے انڈسٹریل انجینئرنگ کی ڈگری یو ای ٹی لاہور سے پاس کی ہے برائے کرم مجھے بتائیںکہ اس کو کہیں ملازمت کرنی چاہئے یاپھر اپنی تعلیم جاری رکھے؟ (عقیل انجم۔لاہور)
ج۔ اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا بیٹا مزید تعلیم پاکستان سے حاصل کرنا چاہتا ہے یا بیرون ملک سے۔ اگر وہ بیرون ملک جانا چاہتا ہے تو میں اسے مشورہ دوں گا کہ وہ مینو فیکچرنگ مینجمنٹ یا ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ایم ایس سی کرے جس سے نہ صرف اس کی موجودہ ڈگری کی اہمیت بڑھ جائے گی بلکہ اس کیلئے مزید بہتر مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔
س۔سر میں ماس کمیونیکیشن کا طالبعلم ہوں اور تعلیم کے چنائو میں آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں،کیا مجھے صحافت(جرنلزم) اردو یا انگلش میں کرنا چاہئے؟ برائے کرم مجھے بتائیں کے میرے کریئر کے لئے بہتر کیاہے؟ (عابد وقار۔گوجرانوالہ)
ج۔اگر آپ صحافت(جرنلزم)کرنے کا سوچ رہے ہیں اورلوکل یا انٹر نیشنل میڈ یا میں اپنا نام اور لوہا منوانا چاہتے ہیںتو آپ کوانگلش میں لکھنے اور پڑھنے میں اچھی مہارت اور سمجھ ہونی چاہئے ۔
س۔سر میں نے بی ایس سی (آنرز)الیکٹرونکس میں لاہور سے 2013میں کیا اور اب میں مارکیٹنگ کے شعبے میں ملازمت کر رہی ہوں۔یہ شعبہ میری تعلیم سے بالکل مختلف ہے اور بد قسمتی سے اس شعبے میں خواتین بہتر طریقے سے کام نہیں کر سکتیں۔میں اپنی تعلیم پھر سے شروع کرنا چاہتی ہوں اور ساتھ ساتھ میں اپنی ملازمت بھی جاری رکھوں گی،آپ سے گزارش ہے کہ میری رہنمائی کریں کہ میرے لئے بہتر فیلڈ کون سی ہے؟ (کوثر۔لاہور)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ موجودہ ڈگری کیساتھ ماسٹر مینجمنٹ میں کریںاور آپ ٹیکنالوجی مینجمنٹ یا انڈسٹریل مینجمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہیں۔اس سے آپکا کیریئرمینجمنٹ ایریا کی طرف شروع ہو گا۔

تازہ ترین